ETV Bharat / state

بھوپال :کورونا متاثر کانگریس رکن اسمبلی راجیہ سبھا انتخابات کے لیے ووٹ دینے پہنچے

author img

By

Published : Jun 19, 2020, 8:30 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کانگریس کے رکن اسمبلی کنال چودھری راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹ دینے کے لیے پی پی ای کٹ پہن کر پہنچے۔محکمہ صحت کی ٹیم نے کنال چودھری کو ان کے گھر سے پی پی ای کٹ پہناکر انہیں ایمبولینس سے اسمبلی تک پہنچایا۔

بھوپال :کورونا متاثر کانگریس رکن اسمبلی راجیہ سبھا انتخابات کے لیے ووٹ دینے پہنچے
بھوپال :کورونا متاثر کانگریس رکن اسمبلی راجیہ سبھا انتخابات کے لیے ووٹ دینے پہنچے

بھوپال میں کانگریس کے رکن اسمبلی کنال چودھری راجیہ سبھا کی 3 نشستوں پر ہورہے انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے پی پی ای کٹ پہن کر اسمبلی پہنچے۔گزشتہ دن پہلے کنال چودھری میں کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

راجیہ سبھا انتخابات 2020

ان کی دوسری رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ جس کی وجہ سے کنال چودھری کو محکمہ صحت کی ٹیم ان کے گھر پہنچی، جہاں انہوں نے کنال کو پی پی ای کٹ پہنا کر ایمبولینس سے لے کر اسمبلی پہنچی۔واضح رہے کہ راجیہ سبھا کے لیے ووٹنگ ختم ہوچکی ہے۔

ووٹ دینے سے پہلے انہوں نے کانگریس امیدوار کی جیت کا دعوی کیا ہے۔کانگریس نے راجیہ سبھا کے انتخابات میں دگ وجئے سنگھ اور پھول سنگھ بریا کو امیدوار بنایا ہے،حالانکہ ووٹ کے حساب سے کانگریس کے دگ وجےے سنگھ کی جیت کو یقینی سمجھا جارہا ہے۔بی جے پی کی طرف سے جیوتی آردتیہ سندھیا اور سمیر سنگھ سولنکی امیدوار ہیں۔

کنال چوھری شاجاپور ضلع کے کالی پیپل سے رکن اسمبلی ہیں۔گزشتہ سنیچر کو کنال کی رپورٹ مثبت اْائی تھی، جس کے بعد ان کے رابطے میں آنے سے قریب 50لوگوں کے نمونے جانچ کے لیے گئے تھے۔کنال چودھری کی دوسری رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔

راجیہ سبھا کی تین نشستوں کے لیے صبح 9 بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی تھی، جو اب ختم ہوگئی ہے۔شام 5 بجے گنتی شروع ہوگئی۔

مدھیہ پردیش اسمبلی میں کل 230 نشستیں ہیں۔24 نشستوں کے خالی ہونے کی وجہ سے ، باقی ممبران کی تعداد 206 ہے۔بی جے پی کے پاس 107 ، جبکہ کانگریس کے 92 ایم ایل اے ، بی ایس پی کے دو ، ایس پی کے پاس ایک اور چار آزاد امیدوار ہیں۔ .

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.