ETV Bharat / state

MLA Arif Masood on Madhya Pradesh Waqf Board رکن اسمبلی عارف مسعود کی مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے چئیرمین پر تنقید - بھوپال کے مرکزی رکن اسمبلی عارف مسعود

بھوپال مرکز سے کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ ریاست مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے انتخابات میں لگاتار ہو رہی تاخیر اور بدعنوانی، من مانی اور حقوق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ MLA Arif Masood Slam Madhya Pradesh Waqf Board

MLA Arif Masood Slam Madhya Pradesh Waqf Board

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 9:41 PM IST

بھوپال: حکومتیں لوٹنے اور ہر صورت حال کو اپنے حق میں کرنے کی ضد کرنے والی بھارتی جنتا پارٹی اب مسلمانوں کے اداروں میں بھی مداخلت کرنے میں مصروف ہے۔مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے انتخابات میں ایکٹ کو نظر انداز کرکے اپنی من مانی کرنا نہ صرف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے بلکہ عوام اور علاقے کے لوگوں کے ذریعہ منتخب کردہ نمائندے کی توہین بھی ہے۔اس معاملے میں عدالت نے پناہ لی ہے اور قواعد کے خلاف لگائے جانے والے ان انتخابات کو منسوخ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔مدھیہ پردیش بھوپال کے مرکزی رکن اسمبلی عارف مسعود نے اپنی پریس کانفرنس نے یہ بات کہی۔Congress MLA Arif Masood Slam Madhya Pradesh Waqf Board Chairman

MLA Arif Masood Slam Madhya Pradesh Waqf Board

انہوں نے محکمہ اقلیتی بہبود کے ذریعہ مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے انتخابات میں منتخب زمرہ کے ارکان برائے راست ناموں کو شامل کرنے پر اعتراض درج کرایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب ریاست میں دو رکن اسمبلی میں موجود ہے تو ان میں سے ایک کے نام کو قواعد کے مطابق کیوں منتخب نہیں کیا گیا۔عارف مسعود نے انتخابی عمل کے درمیان ریٹرننگ افسر کی تبدیلی پر بھی اعتراض کیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کی کمان ایسے شخص کو کیسے سوپی جا سکتی ہے جو وقف کا گنہگار ہو۔عارف مسعود نے کہا کہ الیکشن کے دوران قواعد کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔جس کے لئے وہ عدالت جا رہے ہیں۔2 دسمبر کو وقف بورڈ کے انتخابات سے متعلق مختلف عرضیوں میں خود کو شامل کرنے کی درخواست بھی عدالت سے کرنے والے ہیں۔

رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ وہ کبھی بھی وقف کے معاملوں میں الجھنا نہیں چاہتے۔ لیکن انہیں اعتراض ہے کہ محکمہ اقلیتی بہبود نے انہیں اس عمل میں شامل کئے بغیر دوسرے رکن اسمبلی کو بغیر انتخاب کے کیسے شامل کر لیا گیا۔ عارف مسعود نے واضح کیا کہ ان کی مخالف ان کی ہی پارٹی لیڈر عارف عقیل کے نام پر نہیں ہے،بلکہ وہ اسے اپنے حقوق کی خلاف ورزی اور اپنے علاقے کے لوگوں کی توہین سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Khula And Faskh-e-Nikah:مدھیہ پردیش میں خُلع کے بڑھتے معاملات کے سدّ باب کے لئے علما سرگرم

رکن اسمبلی عارف مسعود نے وقف بورڈ کے انتخابات میں منمانی کے تعلق سے پی ایس اقلیتی بہبود کو مکتوب روانہ کیا۔انہوں نے کہا کہ قواعد سے 13 افراد کا بورڈ بنایا جانا چاہیے تھا۔ پرحکومت صرف 7 ممبران کا بورڈ بنا رہی ہے۔اس میں بھی صرف 5 لوگوں کو تعینات کر کے عدالت کو گمراہ کیا جارہا ہے۔مسعود نے کہا کہ محکمہ نے منتخب کیٹگری کے ممبر کو براہ راست نامزد کرکے ایک اور بڑی دھاندلی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پورے عمل کو منسوخ کر کے بورڈ کے انتخابات قواعد کے مطابق کرائے جائے۔

کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود نے خود کو وقف بورڈ انتخابات میں شامل نہ کیے جانے پر پریس کانفرنس کر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کی بات کہی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.