بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی اور گجرات انتخابات کے ذمہ دار امنگ سنگھار پر جنسی زیادتی اور دیگر الزامات لگائے جانے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی جس کے بعد کانگریس رکن اسمبلی امنگ سنگھار سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کے سامنے آئے اور کہا کہ میرے خلاف سیاسی سازشیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ میرے ساتھ اس طرح کی گندی سیاست نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے مرکزی حلقے میں وہاں کے لوگوں کے ساتھ ایمانداری کے ساتھ کھڑا رہا اور میں اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ آگے بھی اسی طرح سے کھڑے رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جس خاتون نے مجھ پر الزام لگائے ہیں وہ میرے اپنے خاندان کا معاملہ ہے۔ لیکن انہوں نے کیا سوچ پر مشتمل الزام لگائے اور ان کی منشا کیا ہے یہ میں نہیں جانتا کیونکہ کوئی بھی اپنے گھر کا شخص اگر ایسے الزام لگائے تو بڑا دکھ ہوتا ہے۔ Congress Leader Umang Singhar reaction to allegations of Sexual Assault
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ذہنی طور پر اور معاشی طور پر پریشان کیا جا رہا ہے جس کی شکایت میں نے پہلے ہی پولیس کو کی تھی۔ اور یہ حالات میرے ساتھ پچھلے چار مہینوں سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے حالات اس طرح کے ہوگئے تھے کہ میں خودکشی کرلوں۔ کیوں کہ میں نے اپنے عوام کی خدمت کرنے کی سوچی نہ کہ خود کشی۔ انہوں نے کہا میں عوام کی خدمت کروں گا اور جو لوگ مجھ پر جھوٹے الزامات لگائیں گے میں ان کے خلاف کارروائی کروا کر انصاف مانگوں گا۔ اور جیسے ہی یہ سارا معاملہ کورٹ میں پیش ہوگا میں کورٹ میں اپنی بات پوری طرح سے رکھوں گا۔
وہیں امنگ سنگھار پر لگائے گئے الزامات کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کے صوبائی صدر وی ڈی شرما نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس کے لیڈر جن پر الزامات لگائے گئے ہیں وہ فی الحال گجرات انتخابات کے ذمہ دار ہیں۔ اور اگر اس طرح کے لوگ گجرات کے ذمہ دار ہوں گے تو وہاں کے انتخابات کا کیا ہوگا۔
انہوں نے کہا ایسے لوگ جن پر اتنے بڑے الزامات لگائے گئے ہیں۔ وہ عام عوام کے لیے ناانصافی کی طرح ہیں۔ انھوں نے کہا اس سے پہلے بھی ایک خاتون نے انہیں کہ کچھ معاملے کو لے کر خودکشی کرلی تھی اور پھر امنگ سنگھار اس پر بھی صفائی دیتے نظر آئے تھے۔ اور اس بار پھر ایک خاتون نے ان پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ اور ان کے خلاف الزامات کی ایک لمبی فہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا یہی کردار ہے اس کا جواب ریاستی کانگریس کے ذمہ دار کمل ناتھ کو دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کے الزامات امنگ سنگھار پر لگائے گئے ہیں انہیں جلد سے جلد گرفتار کر کے جیل میں ڈال دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ [22/11, 11:18] +91 89592 15692: مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ حکومت کے دوران وزیر رہے کانگریس کے سینئر ایم ایل اے امنگ سنگھار کے خلاف ایک خاتون کی شکایت پر جنسی زیادتی سمیت دیگر کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس سکریٹری اور گجرات انتخابات کے شریک انچارج، ایم ایل اے امنگ سنگھار کے خلاف دھار کے نوگاؤں پولیس اسٹیشن میں جنسی زیادتی کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔
مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ حکومت کے دوران وزیر رہے کانگریس کے سینئر ایم ایل اے امنگ سنگھار کے خلاف ایک خاتون کی شکایت پر جنسی زیادتی سمیت دیگر کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس سکریٹری اور گجرات انتخابات کے شریک انچارج، ایم ایل اے امنگ سنگھار کے خلاف دھار کے نوگاؤں پولیس اسٹیشن میں جنسی زیادتی کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ ایک شادی شدہ خاتون نے شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ ایک روز قبل مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ حکومت کے دوران وزیر رہے کانگریس کے سینئر ایم ایل اے امنگ سنگھار کے خلاف ایک خاتون کی شکایت پر جنسی زیادتی سمیت دیگر کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس سکریٹری اور گجرات انتخابات کے شریک انچارج، ایم ایل اے امنگ سنگھار کے خلاف دھار کے نوگاؤں پولیس اسٹیشن میں جنسی زیادتی کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ FIR Against MLA Umang Singhar
ایک شادی شدہ خاتون نے شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔ پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ایل اے پر الزام ہے کہ پی ڈبلیو ڈی آفس کے پیچھے ایم ایل اے کی رہائش گاہ میں امنگ سنگھار نے نومبر 2021 سے 18 نومبر 2022 کے درمیان خاتون سے جنسی زیادتی کی اور غیر مہذب سلوک بھی کیا۔ ایم ایل اے پر غیر فطری حرکت کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ ان تمام الزامات کی بنیاد پر نوگاؤں پولیس نے امنگ سنگھار کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376، 377 اور 498 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ MP Congress MLA Booked for Raping