مدھیہ پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری محمد سلیم نے گذشتہ ایک ماہ سے کورونا وائرس سے متاثر تھے جبکہ علاج کے دوران آج ان کا انتقال ہوگیا۔ محمد سلیم کی اہلیہ کا پندرہ روز قبل کورونا مرض کی وجہ سے ہی انتقال ہوا تھا۔
محمد سلیم ایک ماہ سے کورونا سے متاثر تھے اور ان کا علاج بھوپال کے چیرایو ہسپتال میں کیا جارہا تھا جبکہ آج صبح ساڑھے چار بجے انتقال ہوگیا۔ محمد سلیم، سابق وزیراعلی کمل ناتھ کے قریبی مانے جاتے تھے اور وہ بلالحاظ مذہب و ملت سبھی لوگوں میں مقبول تھے۔
محمد سلیم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور جہانگیر آباد قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔