ETV Bharat / state

Digvijay Singh Criticises BJP دگ وجے سنگھ نے بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا - اندور میں دگ وجے سنگھ

دگ وجے سنگھ نے بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اجین مہاکال لوک مورتی بدعنوانی معاملہ کی توجہ ہٹانے کے لیے حجاب معاملہ اٹھایا جا رہا ہے۔

دگ وجے سنگھ نے بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 4:40 PM IST

دگ وجے سنگھ نے بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے اندور میں سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ نے پریس کانفرنس میں بھارتی جنتا پارٹی کی کارکردگی پر سوال اٹھائے ہوئے کہا کہ مہاکال مندر لوک میں پیش آئے مہرشی مجسمے میں بدعنوانی کے معاملے سے میڈیا کی توجہ ہٹانے کے لیے دموہ کے اسکول میں حجاب کا معاملہ لایا گیا ہے۔ بتا دیں کہ مدھیہ پردیش میں اس سال اسمبلی انتخاب ہونے ہیں، جس کے چلتے دگ وجے سنگھ اندور دورے پر ہیں۔

اس دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دگ وجے سنگھ نے بھارتی جنتا پارٹی کے کام کاج پر کئی سوال اٹھائے۔ وہیں صوبے کے دموہ میں ایک اسکول کے سامنے حجاب پہنے ہوئے ہندو طلبات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ داموہ میں حجاب کا معاملہ اٹھایا گیا ہے تاکہ اجین مہاکال لوک میں بدعنوانی معاملے کی توجہ میڈیا سے ہٹ جائے، اس لیے حجاب معاملہ لایا گیا ہے اور اس کو ہندو مسلم کر دیا گیا۔ بی جے پی خود اس کی شکایت کرتے ہیں اور پھر خود اس کے خلاف ورزی کرتے ہیں۔ پورے صوبہ میں اس طرح کا ماحول بنا ہوا ہے۔

سنگھ نے مزید کہا کہ اس سے پہلے بھی انہوں نے کرناٹک میں حجاب کا معاملہ اٹھایا تھا نتیجہ کیا نکلا سب کو پتہ ہے۔ اس کے علاوہ مجھے سخت اعتراض ہے۔ میں بھی سناتنی ہندو ہوں، ہمارے کنبے میں بھی ہنومان کے کثی مندر ہیں۔ ہم ہنومان کے درشن کئے بغیر گھر سے نہیں نکلتے ہیں۔ آپ ان بجرنگ بلی کی برابری ان غنڈوں سے کر رہے ہیں جو نشہ خوری اور ملک کی جاسوسی کا کام کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔

واضح رہے کہ اجین مہاکال لوک میں اس سال ہی مہارشی کی مورتیاں نصب کی گئی تھی۔ چند مہینوں میں ہی ہوا کے تیز رفتار سے تقریبا 6 مورتیاں گر گئی، جس سے پورے صوبے میں مہاکال لوک میں لاکھوں روپے کے بدعنوانی کا معاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bajrang Dal Case بجرنگ دل معاملہ میں دگ وجے سنگھ کے بیان پر نروتم مشرا کا ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.