دگ وجئے سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ'وزیراعظم نریندرمودی کے کہنے کے بعد بھی انہیں نہیں لگتا کہ شاہ اپنے دوست کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے کا کوئی نقصان ہونے دیں گے'۔
سنگھ نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے کہ مودی نے کل بی جے پی پالیمانی پارٹی کی میٹنگ میں آکاش کے اس بیان کے خلاف ناراضگی ظاہر کی تھی اور آکاش کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔
یہی نہیں ان بی جےپی کارکنان کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی ہدایت دی جنہوں نے جیل سے نکلنے کے بعد اس کا خیرمقدم کیا اور خوشی میں فائرنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو مودی کو مبارکباد دی جانی چاہئے،لیکن اگر نہیں ہوتا تو ثابت ہوگا کہ وزیراعظم کے کہنے اور کرنے میں بہت فرق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ پارٹی کے سابق صدر امت شاہ اپنے عزیز دوست کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے کا کوئی نقصان ہونے دیں گے۔