ETV Bharat / state

Madhya Pradesh Nari Samman Nidhi Yojana مدھیہ پردیش میں کانگریس پارٹی نے ناری سمان یوجنا کا افتتاح کیا - مرکزی اسمبلی حلقے میں کانگریس پارٹی

بھوپال میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر کانگریس پارٹی نے ناری سمان یوجنا کا افتتاح کیا۔ پہلے ہی دن ناری سمان یوجنا کے 20 ہزار فارم جمع کرائے گئے۔

مدھیہ پردیش میں کانگریس پارٹی نے ناری سمان یوجنا کا افتتاح کیا

author img

By

Published : May 26, 2023, 12:15 PM IST

مدھیہ پردیش میں کانگریس پارٹی نے ناری سمان یوجنا کا افتتاح کیا

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مرکزی اسمبلی حلقے میں کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے سمردھ ناری، ناری سمان یوجنا کے فارم بھوپال کے نیلم پارک میں تقسیم کئے۔آج کے پروگرام میں 20ہزار فارم جمع کئے گئے۔ اس موقعے پر سابق مرکزی وزیر سوریش پچوری اور ریاست مدھیہ پردیش کے آبزرور سبہاش چوپڑا، ضلع کانگریس صدر کیلاش مشرا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سبہاش چوپڑا نے کہا کہ کمل ناتھ کی 15 ماہ کی حکومت میں عوامی بہبود کے کام ہوئے ہیں جس میں کسانوں کا قرضہ معافی، نکاح یوجنا میں 51 ہزار روپے دیے گئے تھے جس سے صوبے کی عوام کو فائدہ ملا تھا۔ وہی سرکار بدلنے پر شیوراج حکومت نے تمام اسکیموں کو بند کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت بننے پر کانگریس نے جو اعلانات کئے ہیں ان کا فائدہ سب عوام کو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ حکومت بننے کے بعد تمام طبقات کو اسکیموں کا مساوی فائدہ ملے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کرناٹک کی عوام نے کانگریس کی سردار بنائی اور کرناٹک میں جو پانچ گیرنٹی راہل گاندھی نے دی تھی وہ پہلی کیبینٹ میں ہی ان اسکیموں کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کی حکومت بننے پر جو منصوبے عوام کے لئے ہوں گے وہ نافذ کئے جائیں گے۔

اس موقعے پر رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ سابق وزیر اعلی اور ریاستی کانگریس کے صدر کمل ناتھ کی حکومت بننے پر ان کے ذریعے چلائی گیا ہم ناری سمان یوجنا جس میں ہر خاتون کو 1500 روپے ماہانہ، گھریلو گیس سلینڈر 500 روپے میں دیا جانا اور سو یونٹ بجلی مفت دی جائے گی۔ آج کے پروگرام میں شامل خواتین اور حاضر حضرات نے کورس کے اس قدم کی ستائیش کی اور کہا کمل ناتھ نے جو انتخابی منشور میں اس مہنگائی کے دور میں جو خواتین کے لیے 500 روپے کا گیس سلنڈر اور 1500 روپیہ ماہانہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Khadim Ul Hujjaj بھوپال میں خادم الحجاج کا انتخاب

رکن اسمبلی عارف مسعود کے کارکنان اس یوجنا کے فارم لوگوں کے گھر تک پہنچائیں گے اور اس یوجنا کو کامیاب بنائیں گے۔ آج کے اس پروگرام میں ہزاروں خواتین نے نیلم پارک پہنچ کر وہاں فارم جمع کروائے اور خواتین میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی ہوڑ دکھائی دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.