ETV Bharat / state

Congress Meeting in Bhopal اسمبلی انتخابات کی تیاری کیلئے کانگریس پارٹی کی اہم میٹنگ - اسمبلی انتخابات کی تیاری کے لیے کانگرس کی میٹنگ

ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں کانگریس کی بڑی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کئی اہم فیصلے لیے گئے، وہیں ہاری ہوئی 66 سیٹوں پر امیدواروں سے متعلق بھی غور و خوض کیا گیا۔

اسمبلی انتخابات کی تیاری کے لیے کانگریس پارٹی کی اہم میٹنگ

author img

By

Published : Jul 6, 2023, 3:18 PM IST

اسمبلی انتخابات کی تیاری کے لیے کانگریس پارٹی کی اہم میٹنگ

بھوپال: کانگریس پارٹی مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کے لیے غور و خوض میں مصروف ہے۔ کانگریس کی سیاسی امور کمیٹی کی میٹنگ بھوپال کے سربراہ کمل ناتھ کے بنگلے پر منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری کے سی وینوگوپال بھی شامل ہوئے۔ میٹنگ میں مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں وینو گوپال کے علاوہ ریاستی صدر کمل ناتھ، مدھیہ پردیش کانگریس کے جنرل سیکرٹری انچارج جے پی اگروال، سابق وزرا کانتی لال بوریا، ارون یادو، سریش پچوری، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر گووند سنگھ اور سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ موجود رہے۔
قبل ازیں دوپہر میں کانگریس کے ریاستی انچارج جے پی اگروال، قائد حسب اختلاف ڈاکٹر گووند سنگھ، جیتو پٹواری، عارف مسعود نے کارکنوں کے ساتھ کے سی وینو گوپال کا بھوپال کے راجہ بوجھ ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔ کانگریس جنرل سیکرٹری کے سی وینو گوپال نے کہا کہ 17- 18 جولائی کو بنگلور میں ایک میٹنگ کی تجویز ہے، جس میں اس کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔ این سی پی لیڈروں کے شندے حکومت میں شامل ہونے پر وینو گوپال نے کہا کہ اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ اپوزیشن متحد ہے، کوئی تقسیم نہیں، ہم منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
کمل ناتھ کے بنگلے پر ہونے والی سیاسی امور کی کمیٹی کی میٹنگ میں اسمبلی انتخابات کے امیدواروں کے ناموں پر بات چیت کی گئی، خاص طور پر ان 66 سیٹوں پر، جن پر کانگریس طویل عرصے سے ہار رہی ہے۔ ان سیٹوں کا دورہ کرنے کے بعد دگ وجے سنگھ نے خود دور کر کے میٹنگ کر کے رپورٹیں تیار کی ہیں۔ رپورٹ کے بعد اب ان سیٹوں پر چہرے فائنل ہو گئے۔ وہیں حزب اختلاف لیڈر ڈاکٹر گووند سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔ جہاں سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ نے پورے صوبے میں دورہ کرکے رپورٹ تیار کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بتایا گیا ہے کہ کانگریس پارٹی نے طے کیا ہے کہ اس بار ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کی بدعنوانیوں کو عوام کے سامنے لائے گی۔ وہیں کانگریس کے سبھی سینئر لیڈران ریاست کے سبھی اسمبلی حلقوں میں دورہ کرکے وہاں بڑے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ وہیں کانگریس کے لیڈران اور کارکنان ایک ساتھ مل کر بھارتیہ جنتا پارٹی کو گھیرنے کا کام کریں گے۔ انہوں نے کہا آج شیو راج سنگھ کی حکومت اقتدار کے نشے میں چور ہے۔ لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے، صوبے میں کسانوں کو ان کی فصل کی صحیح قیمتیں نہیں مل رہی ہیں، سب سے زیادہ نابالغ بچیوں کے ساتھ عصمت دری کے معاملے پیش آرہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ان سبھی مسائل کو لے کر سبھی طبقات کے بیچ کانگریس پارٹی کے سینیئر لیڈران اور کارکنان اسی مہینے سے کام شروع کر دیں گے۔ واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں جلد ہی اسمبلی انتخابات کا اعلان ہو جائے گا۔ جسے لے کر کانگریس پارٹی اپنی کمر کسنے کو تیار ہے۔ اور ریاست کے کانگریس کے سینیئر لیڈر پارٹی کے کارکنان اور لیڈران کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے پوری طرح سے تیار کر رہے ہیں تاکہ کانگریس بڑی کامیابی کے ساتھ ریاست میں اقتدار میں آ سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.