راجدھانی بھوپال کے شیواجی نگر میں واقع ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر ’اندرابھون‘ کے صحن میں سب سے پہلے جھنڈے کو سلامی دی جائے گی۔ کانگریس سیوادل کے صدر ستیندر یادو کی قیادت میں کانگریس جھنڈے کو سلامی دیں گے اور قومی گیت گایا جائے گا۔
کانگریس کی یوم تاسیس 1885 سے لے کر موجودہ وقت تک کانگریس کے قومی صدور کے تصاویر کی نمائش ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر کے راجیو گاندھی آڈی ٹوریم میں لگائی جائے گی۔
مدھیہ پردیش کے رابطہ عامہ کے وزیر پی سی شرما اور ریاستی کانگریس کے خزانچی گووند گوئل اس نمائش کا افتتاح کریں گے۔
مدھیہ پردیش میں کانگریس ’یوم تاسیس‘ منائے گی
مدھیہ پردیش میں کل سنیچر کو کانگریس اپنی سالگرہ منائے گی۔ کانگریس کی جانب سے آج جاری ریلیز کےمطابق انڈین نیشنل کانگریس کے 134 ویں سالگرہ پر پوری ریاست میں کل ضلع اور بلاک کانگریس کمیٹیاں ’ ’یوم تاسیس‘ منائے گی۔