ETV Bharat / state

کانگریس نے آج کا دن یوم سیاہ کے طور پر منایا: کمل ناتھ - مدھیہ پردیش نیوز

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پرسابقہ کانگریس حکومت کو غیر جمہوری طریقہ سے گرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے آج کے دن کو جمہوریت کا قتل کے 100 ویں دن کی شکل میں پوری ریاست میں منایا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 10:38 PM IST

کمل ناتھ نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ ،''آج کا دن پوری ریاست میں جمہوریت کا قتل کے 100ویں دن کی شکل میں منایا گیا۔سبھی کو معلوم ہے کہ کس طرح ہماری ایک منتخب کردہ حکومت کو، سازش کے تحت گرا دیا گیا، کس طرح کا کھیل ریاست میں بی جے پی نے کھیلا، یہ سبھی نے دیکھا، ا س سچائی کوتو خود ذمے داروں نے تسلیم کیا کہ کس طرح مرکزی قیادت کے اشارے پر کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر یہ کھیل کھیلا گیا۔''

ٹویٹ
ٹویٹ

سابق وزیراعلیٰ نے کہا، ''ہماری حکومت اس لئے گرادی گئی کیونکہ ہم کسانوں کا قرض معاف کررہے تھے، نوجوانوں کو روزگاردے رہے تھے، خواتین کو عزت وتحفظ فراہم کررہے تھے،ریاست میں مافیاؤں کے خلاف مہم چلارہے تھے، گوشالائیں بنا رہے تھے۔ریاست میں سرمایہ کاری کررہے تھے۔''

ٹویٹ
ٹویٹ

کمل ناتھ نے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ جھوٹے اعلانات نہیں کررہے تھے۔ بی جے پی کو خوف تھا کہ اگر ایسے ہی عوامی فلاح کے کام ہوتے رہے تو اس کا سالوں تک اقتدار میں واپس آنا ناممکن ہوجائے گا ۔بی جے پی حکومت کے 100 دن بھی ہم سبھی نے دیکھے ہیں۔

انہوں نے آگے کہا کہ، 'کس طرح آج کاشت کاراور غریب پریشان ہیں۔مہاجر مزدور کی حالت سبھی نے دیکھی۔بھاری بھرکم بجلی کی بلوں سے عوام پریشان ہے،پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے عام لوگ پریشان ہیں۔'

ٹویٹ
ٹویٹ

کورونا کنٹرول میں حکومت کی ناکامی ہم سب دیکھ رہے ہیں،ان 100دن میں ہم نے صرف جھوٹے اعلانات کرنے والی حکومت دیکھی ہے۔ جسے عوامی مفاد سے کوئی سروکار نہیں ہے۔کانگریس نے بی جے پی کے سو دن پورے ہونے کی مخالفت میں آج پوری ریاست میں یوم سیاہ منایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.