بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر سبھی پارٹیوں کے امیدوار اپنی طاقت دکھانے میں لگ گئے ہیں۔ وہیں آج دارالحکومت بھوپال کے مرکزی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی اور کانگریس امیدوار عارف مسعود اپنے اسمبلی حلقے کی خواتین جس میں سبھی مذاہب کی خواتین شامل تھی، کے ساتھ اسٹیٹ بینک چوراہے سے کلیکٹر آفس تک اپنی انتخابی تشہیری ریلی نکالی۔
ریلی میں بڑی تعداد میں خواتین نے حصہ لیا اور ہاتھوں میں بینر پوسٹر لیے عارف مسعود کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے نظر آئی۔ خواتین لگاتار نعرے لگا رہی تھی۔ اس موقع پر کانگرس امیدوار عارف مسعود نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی اس ریلی میں آنے کی خاص دو وجوہات ہے۔ میں نے پرانے اور نئے بھوپال کو جوڑا اور مجھے خواتین نے اپنا بھائی بنایا ہے۔
کانگریس کے امیدوار نے کہاکہ میں اپنی بہنوں کو ایک ساتھ لا کر شہر کو دکھانا چاہتا تھا کہ آؤ ہم بھوپال کی گنگا جمنا تہذیب کو قائم کریں۔ اور یہ پیغام دے کے سبھی اسی طرح کے کام کو انجام دے۔
انہوں نے کہا بھارتی جنتہ پارٹی اور وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے لاڈلی بہنا کے نام پر اپنی بہنوں کو دھوکہ دیا ہے۔ اور مجھے یہ بھی بتانا تھا کہ بھارتی جنتہ پارٹی نے ان خواتین کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Madhya Pradesh Assembly Election سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے چھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا
ان کا کہنا ہے کہ میں نے اور کانگرس پارٹی نے یہ صاف کہا ہے کہ خواتین کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں آپ کے ساتھ بھائی اور بیٹا بن کر میدان میں ہمیشہ ساتھ رہوں گا۔ انہوں نے کہا ریاست کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان ہماری نقل کر رہے ہیں اور وہ خواتین کو لے کر اپنا پرچہ نامزدگی کے لیے گئے تھے۔ شیوراج سنگھ چوہان میرے سامنے آ جاتے تو انہیں پتہ چلتا کہ بھوپال کی خواتین ان کے ساتھ ہے یا میرے ساتھ ہے۔