اجین: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا مدھیہ پردیش میں دسویں دن اجین ضلع کے جھالرا گاؤں سے شروع ہوئی، جو صبح اگرمالوا ضلع میں داخل ہو جائے گی۔ راہل گاندھی کی قیادت میں پیدل یاترا صبح 6 بجے کے قریب اجین ضلع کے جھالرا گاؤں سے شروع ہوئی۔ یاترا میں 120 باقاعدہ یاتریوں کے علاوہ ریاستی کانگریس کے صدر کمل ناتھ، سابق وزیر اعلیٰ اور یاترا کے کوآرڈینیٹر ڈگ وجے سنگھ، ریاستی کانگریس کے سابق صدر ارون یادو، ریاستی کانگریس کے عہدیدار، سینکڑوں سینئر لیڈر اور ہزاروں کارکنان بھی شامل ہیں۔ Bharat Jodo Yatra leaves for Agar Malwa
پیدل یاترا صبح 10 بجے کے قریب تنوڑیا گاؤں میں آج کے پہلے پڑاؤ پر پہنچنے کے بعد وقفہ لے گی۔ اس کے بعد یہ یاترا دوپہر میں دوبارہ شروع ہوگی اور شام تک اگرمالوا ضلع کے آگر چھاؤنی چوک پہنچے گی۔ آج رات کا قیام کاسی بردیہ میں ہوگا۔ یہ یاترا ہفتہ اور اتوار کو بھی اگرمالوا ضلع میں رہے گی اور 4 دسمبر کو اس ضلع سے راجستھان میں داخل ہوگی۔ بھارت جوڑو یاترا 23 نومبر کو مہاراشٹر کی سرحد سے مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع میں داخل ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے یہ یاترا کھنڈوا، کھرگون، اندور اور اجین اضلاع سے ہوتے ہوئے اگرمالوا ضلع کی جانب بڑھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi Remember Poet Rahat Indori راہل گاندھی کو شاعر راحت اندوری یاد آئے
واضح رہے کہ بھارت جوڑو یاترا 4 تاریخ کو لال کھیڑی سے راجستھان کے جھالاواڑ ضلع میں داخل ہوگی۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی ہے جو مختلف ریاستوں سے ہوتی ہوئی آج مدھیہ پردیش پہنچی ہے۔ وہ کُل 150 دن کی یاترا کے بعد کشمیر تک جائیں گے۔ اس دوران کل 3570 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔
یو این آئی