ETV Bharat / state

Madhya Pradesh Elections 2023 انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ سمیت ضروری تیاریں مکمل کرلیں، کمل ناتھ کی ہدایت - کانگریس پارٹی رہنما کمل ناتھ

مدھیہ پردیش میں امسال یعنی 2023 میں اسمبلی انتخابات ہونا ہے۔ جس کے مدنظر سبھی سیاسی پارٹیاں اپنی زور آزمائی میں لگ گئی ہے۔ وہیں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے ووٹر لسٹ صحیح بنانے اور وہ وقت پر پولنگ ایجنٹ کو ابھی سے متحرک کرنے کی ہدایت دی

کمل ناتھ
کمل ناتھ
author img

By

Published : Feb 26, 2023, 8:07 PM IST

بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش سے کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے ووٹر لسٹ کو درست بنانے پر زور دیا اور ان ووٹر لسٹ میں جو نام فرضی طور پر جوڑے جا رہے ہیں انہیں ہٹوانے اور زیادہ سے زیادہ مستحق نوجوانوں کے نام ووٹر لسٹ میں جڑوانے کے کام پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں بوتھ پر ایجنٹوں کا کام سب سے اہم ہوتا ہے۔ اس لیے بوتھ ایجنٹ کو ابھی سے متحرک کریں۔ کمل ناتھ نے کانگریس کی ریاستی دفتر میں منعقد ضلع شہر کانگریس کمیٹی صدرو، ضلع کی تنظیمی سیکریٹری، کانگریس کے ذریعہ بنائے گئے ووٹر لسٹ امور انچارج اور مورچہ تنظیموں کے صوبائی صدرو کی مشترکہ ووٹر لسٹ نظرثانی۔ انتخابی مینجمنٹ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے یہ ہدایت دی۔

کمل ناتھ نے کہا کہ آج کی سیاست بہت مقامی ہو گئی ہے۔ بہت سی تبدیلیاں دیکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا جب تک آپ کسی کی بیماری کو ٹھیک سے نہیں سمجھیں گے علاج سے نہیں کر پائے گی۔ دیہی علاقوں میں کانگریس کو مضبوط کرنی چاہیے۔ ہماری پارٹی میں لوگ عزت چاہتے ہیں اس لیے ہمیں ان کی عزت کرنی ہے ان کا احترام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا اسمبلی انتخابات عنقریب ہے اور کانگریس پارٹی اپنا انتخابی منشور تیار کرے گی اس لیے ہمیں ضلع سطح پر بھی اپنا انتخابی منشور تیار کریں۔ جس میں مقامی مسائل کو شامل کرے۔ اگر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی دیکھی جا رہی ہے تو اسے پوری مستعدی اور ایمانداری کے ساتھ تیار کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی سے کانگریس پارٹی کے لیڈران اور کارکنان کو ابھی سے ووٹر لسٹ اپڈیٹ کرنے کے کام میں لگنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لگاتار صوبے کا دورہ کر رہے ہیں اور انہیں ہر اہم معلومات حاصل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ ریاست میں امسال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں جسے دیکھتے ہوئے کانگریس پارٹی اور اس کے سینئر لیڈران الرٹ موڈ پر نظر آ رہے ہیں۔ اور چاہتے ہیں کہ وہ ہر محاذ پر خود کو ثابت کرے اور اس بار ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کریں۔

مزید پڑھیں:MP Municipal Polls Results : مدھیہ پردیش میں پارٹیوں کی ہار جیت پر بیان بازی تیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.