جہاں پولیس نے راستے میں مزدوروں کو کھانا مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے پاؤں میں چپل پہنانے کا بھی انتظام کیے۔ تاکہ گرمی میں ننگے پاؤں چل رہے مزدوروں کو راحت ملے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث بھارت کے متعدد علاقوں میں مہاجر مزدوروں کا ہجرت بدستور جاری ہے۔ ٹریفک کی سہولیات بند ہونے کی وجہ سے پیدل مزدور چلنے پر مجبور ہیں۔
ایسی صورتحال میں تیز گرمی میں مزدور پیدل ننگے پاؤں کئی کلو میٹرچل رہے ہیں۔ اس مسئلے کے پیش نظر بہت سے لوگ بشمول بہت سے سماجی کارکن اور حکومت ان کی مدد کر رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک سماجی خدمت کی حیثیت سے اندور راؤ پولیس اسٹیشن کا پورا عملہ اور اسٹیشن انچارج ان غریب مزدوروں کے لئے کھڑے نظر آئے۔
تھانہ راؤ سے متصل شاہراہ سے کئی کلومیٹر مہاجر مزدور پیدل چل رہے ہیں۔ جن کے لئے راؤ تھانہ انچارج نے پاؤں میں چپل، جوتے اورپانی سمیت کھانے کا انظام کیا ہے۔ تو وہیں حاملہ خواتین کے چھوٹے بچوں کو گاڑیوں میں بیٹھا کر کچھ کلو میٹر دور چھوڑا بھی گیا۔
تھانہ راؤ نے اپنی تنخواہ سے رقم ادا کرکے یہ سماجی خدمت کی ہے، جس کی وجہ سے محکمہ پولیس کا ایک نیا چہرہ سامنے آیا ہے۔ اندور کے شاہراہ پر اس طرح کی تصاویر لگاتار نمودار ہورہی ہیں، جس میں بہت سے مہاجر مزدور بوجھ اٹھاتے ہوئے اپنے سر پر چلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔