بھوپال:مدھیہ پردیش میں سردی کا قہر جاری ہے، کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ نوگاؤں (چھترپور ) سب سے ٹھنڈ مقام کے طورپر درج کیا گیا۔گھنے کہرے کی وجہ سے شیوپوری میں پک اپ گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں ڈرائیور اور کلینر کی موت ہوگئی ہے۔Schools Shut in Madhya Pradesh Districts Due to Cold Weather
ریاست مدھیہ پردیش میں شمالی ہواؤں کے اثر سے کڑاکے کی سردی کے درمیان آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کھنڈوا، کھرگون، برہانپور، بیتول اور ہردا اضلاع میں کہیں کہیں ہلکی بارش کے علاوہ صوبے کے تین مقامات پر سرد لہر اور ایک درجن سے زائد مقامات پر سر دن رہنے کے آثار ہیں۔ موسم سائنس سینٹر بھوپال کے مطابق صوبے کے چھتر پور،گوالیار اور دتیا جیسے اضلاع میں کہیں کہیں سرد ہوا چل سکتی ہے۔ وہیں صوبہ کے گوالیار اور چنبل ڈویژن کے علاوہ ریوا، امریا، جبلپور، دموہ، ساگر، چھترپور، ٹیکم گڑھ، نواڑی، نیمچ، مندسور، رائسین، بھوپال، بھابوا، دھار، اندور، اجین، رتلام اور دیواس میں سرد دن رہنے کے امکان ہیں۔
سرد لہر اور درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ جاری رہنے کی وجہ سے بھوپال ضلع میں سبھی اسکولز میں نرسری سے آٹھویں درجہ تک آج 6 جنوری سے 10 جنوری تک چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔بھوپال کلکٹر اویناش لوانیا نئی درجہ حرارت میں آئی گراوٹ اور سرد لہر کو دیکھتے ہوئے سبی اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے ۔کلکٹر کے ذریعے جاری کیے گئے آرڈر میں غیر سرکاری/ گرانٹ یافتہ/تسلیم شدہ/سی بی ایس ای/ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن اور سبھی بورڈ سے وابستہ اسکولوں میں نافذ رہے گے۔
اسکولی اساتذہ اور ملازمین وقت پر حاضر رہیں گے۔ غور طلب ہے کہ نیا سال 2023 شروع ہوتے ہی دارالحکومت بھوپال سمیت پورے مدھیہ پردیش میں سردی میں اچانک تیزی آئی ہے اور درجہ حرارت 5 سے 10 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ بھوپال میں سردی کے سبب دو دن پہلے اسکولوں کا وقت صبح 9 بجے کیا گیا تھا لیکن سردی کی لہر برقرار رہنے پر بچوں کو سردی سے بچانے کے لیے ضلع کلکٹر نے 6 جنوری سے 10 جنوری تک نرسری سے آٹھویں کلاس تک چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:Cold winds in MP مدھیہ پردیش میں سرد ہواؤں کا آغاز