ETV Bharat / state

شیوراج بجلی صارفین کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کریں گے - عام لوگوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ

چوہان نے ٹویٹ کے ذریعہ سے بتایا کہ 'لاک ڈاؤن کے دوران ریاست کے 97 لاکھ سے زیادہ بجلی صارفین کو بجلی بل میں 623 کروڑ روپے سے زیادہ کی راحت مہیا کی گئی ہے۔'

شیوراج بجلی صارفین کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کریں گے

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 2:16 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان آج شام بجلی صارفین اور عام لوگوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کریں گے اور بجلی کے صارفین کو حکومت کی طرف سے دی جانے والی امداد سے آگاہ کریں گے۔ ریاستی حکومت نے کورونا بحران کے دوران 97 لاکھ سے زائد بجلی صارفین کو 623 کروڑ روپے کی امداد دی ہے۔

چوہان نے ٹویٹ کے ذریعہ سے بتایا کہ 'لاک ڈاؤن کے دوران ریاست کے 97 لاکھ سے زیادہ بجلی صارفین کو بجلی بل میں 623 کروڑ روپے سے زیادہ کی راحت مہیا کی گئی ہے۔'

وہیں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان شام 3 بجے وزارت میں مختلف علاقوں کے عوامی نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور شام 4:00 بجے وزیر اعلی بجلی صارفین کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گفتگو کریں گے۔ شام ساڑھے 4 بجے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ریاست میں کورونا بحران اور اس کے انتظامات پر جائزہ اجلاس کریں گے۔

واضح رہے کہ 'مدھیہ پردیش کی 22 اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.