اندور میں وزیر اعلی کمل ناتھ کے پرچم کشائی سے قبل کانگریس آفس میں دو رہنماؤں کے درمیان جم کر مارپیٹ ہوئی، پولیس نے بڑی مشکل سے دونوں رہنماؤں کو الگ کرکے آفس سے باہر نکالا۔
اندور میں کانگریس آفس پر کانگریس کے دو رہنماؤں کے درمیان کسی بات پر بحث ہوگئی اور یہ بحث لڑائی میں تبدیل ہوگئی۔ دونوں کے مابین زبردست ہاتھا پائی ہوئی۔ کانگریس رہنما دیویندر سنگھ یادو اور چندو گورجر کو موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے کسی طرح الگ کیا اور آفس سے باہر نکالا۔