ETV Bharat / state

Same Birthday For 24 Students: چائلڈ ویلفیئر سینٹر کے عہدیداروں نے بچوں کو والدین کے سپرد کرنے سے کیا انکار - متعدد طلبا کا یوم پیدائش میں یکساں تاریخ درج

بہار کے پورنیہ کے دس بچے بھوپال کے مدرسہ میں واقع مدرسہ کے مہتمم مولانا محبوب عالم اور ان کی اہلیہ و بچوں کے ہمراہ جب بھوپال آرہے تھے،تب انہیں بیرا گڑھ ریلوے اسٹیشن پولیس نے روک کر انہیں سی ڈبلیوسی یعنی چائلڈ ویلفیئر سینٹر کے حوالے کردیا تھا۔ اس معاملے میں مدھیہ پردیش جمعیت علما کے ذریعہ مداخلت کرنے کے بعد سی ڈبلیو سی کے ذریعہ والدین کے حاضر ہونے اور ان کے دستاویز کو پیش کرنے کی بات کہی گئی۔24 of 35 students in Madarsa have exact same birthdays

طالب علم
طالب علم
author img

By

Published : Jun 15, 2022, 9:50 AM IST

بہار سے دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے بھوپال آنے والے مدرسہ کے دس بچوں کو چائلڈ ویلفئر سینٹر کو سپرد کرنے سے والدین نے انکار کردیا ہے۔ چائلڈ ویلفیئر سینٹر نے بچوں کو لیکر والدین کے ذریعہ پیش کئے گئے دستاویز کو ناکافی مانتے ہوئے جہاں ان کا برتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے،وہیں مدھیہ پردیش جمعیت علما نے چائلڈ ویلفیئر سینٹر سی ڈبلیو سی کی کارکردگی کو اقلیتی طبقہ کی تعلیم میں رخنہ پیدا کرنے اور بچوں کے تعلیم حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے معاملے کو لیکر عدالت سے رجوع کرنے کا فصیلہ کیا ہے۔24 of 35 students in Madarsa have exact same birthdays

طالب علم

واضح رہے کہ بہار کے پورنیہ کے دس بچے بھوپال کے مدرسہ میں واقع مدرسہ کے مہتمم مولانا محبوب عالم اور ان کی اہلیہ و بچوں کے ہمراہ جب بھوپال آرہے تھے،تب انہیں بیرا گڑھ ریلوے اسٹیشن پولیس نے روک کر انہیں سی ڈبلیوسی یعنی چائلڈ ویلفیئر سینٹر کے حوالے کردیا تھا۔ اس معاملے میں مدھیہ پردیش جمعیت علما کے ذریعہ مداخلت کرنے کے بعد سی ڈبلیو سی کے ذریعہ والدین کے حاضر ہونے اور ان کے دستاویز کو پیش کرنے کی بات کہی گئی ۔آج دسوں بچوں کے والدین بھوپال پہنچے، اور انہوں نے سی ڈبلیو سی پہنچ کر اپنے اپنے بچوں کے تعلق سے دستاویز پیش کئے لیکن چائلڈ ویلفیئر سینٹر کے ذمہ داران نے یہ کہہ کر بچوں کو والدین کے سپرد کرنے سے انکار کردیا کہ ان میں بچوں کے آدھار کارڈ اور دوسرے دستاویز تو ہیں مگر برتھ سرٹیفکیٹ نہیں ہے ۔

پورنیہ سے اپنے بچے کے لئےبھوپال چائلڈ ویلفیئر سینٹر آنے والے محمد اعجاز نے بتایا کہ انہوں نے محبوب عالم جو بہار پورنیہ کے ہی رہنے والے ہیں، اور بھوپال کے ایک مدرسہ میں مدرس ہیں، ان کے ہمراہ اپنے بچے کو اس لئے بھیجا تھا تاکہ ان کا بچہ دینی تعلیم حاصل کرسکے ۔مگر یہاں بیراگڑھ ریلوے اسٹیشن پر سبھی دس بچوں کو روک لیاگیا،اور انہیں چائلڈ ویلفیئر سینٹر میں بھیج دیا گیا ۔ہم لوگوں کو جب خبر ہوئی تو سبھی یہاں آئے ۔اپنا اور بچوں کے تعلق سے دستاویز بھی پیش کیا مگر چائلڈ ویلفیئر کے ذمہ داروں نے بچہ کو دینا تو دور ان سے ملاقات تک نہیں کر وائی ۔

وہیں مدھیہ پردیش جمعیت علما کے صدر حاجی محمد ہارون کا کہنا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے ملک میں ایک حصہ سے دوسرے حصہ میں جانا ایک عام بات ہے، مدرسہ میں بچے تعلیم حاصل کرنے کے لئے آرہے تھے، پولیس اور سی ڈبلیوسی کو جن باتوں کاشک تھا اسے دور کیاگیا ۔بچوں کے والدین نے بھوپال آکر سبھی دستاویز بھی پیش کئے ۔پہلے یہ وعدہ کیاگیا تھا کہ بچے کے والدین حاضر ہو جائیں،اوردستاویز پیش کردیں، تو بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کردیا جائے گا ۔ مگر سبھی دستاویز کے ہونے کے بعد برٹھ سرٹیفکیٹ مانگا کر نئی الجھن پیدا کی جا رہی ہے۔ گاؤں کے لوگوں کے پاس برتھ سرٹیفکیٹ کب ہوتا ہے ۔حالانکہ متعلقہ گاؤں کے سرپنچ کا بھی خط پیش کیاگیا مگر بچوں کو والدین کے حوالے نہیں کیا جا رہا ہے ۔ہم سبھی پہلوؤں پر غور کر رہے اور ضرورت پڑی تو عدالت سے بھی رجوع کرینگے ۔

وہیں اس تعلق سے سی ڈبلیو سی کی چیرمین جاگرتی سنگھ کرار نے بتایا کہ بچوں کے والدین آج آئے تھے اور ان کےدستاویز کو بھی جانچا گیا ہے ۔دستاویز میں بچوں کا برتھ سرٹیفکیٹ نہیں ہے۔ معاملے نازک ہے اس لئے بچوں کو والدین کے سپرد نہیں کیاجائے گا بلکہ ان کے مزید دستاویز کی جانچ کرکے بچوں کو چائلڈ ویلفیئر سینٹر بہار کے سپرد کیاجائے اور بہار سی ڈبلیو سی ان بچوں کو ان کے والدین کے سپرد کرے گا۔

مزید پڑھیں:بھوپال: مدرسہ ٹیچرز معاشی بحران کا شکار

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بہار کے پورنیہ سے دس بچے بھوپال میں چلنے والے مدرسہ کے مہتمم محبوب عالم کے ساتھ آٹھ جون کو آرہے تھے، انہیں بیرا گڑھ ریلوے اسٹیشن پر سی آرپی ایف کے ذریعہ اپنی تحویل میں لینے کے بعد چائلڈ ویلفیئر سینٹر کے حوالے کیاگیاتھا۔ حالانکہ محکمہ کے ذریعہ متعلقہ مدرسہ کی بھی جانچ کی جا چکی ہے۔ قانونی پیچیدگیوں کے بیچ بچے اپنے والدین سے کب مل سکیں گے ابھی یہ دیکھنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.