ETV Bharat / state

چوہان نے کابینہ تشکیل دی، پانچ وزرا نے حلف لیا

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 6:23 PM IST

مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن نے آج یہاں راج بھون میں منعقد سادے، مختصر اور پروقار تقریب میں ڈاکٹر نروتم مشرا، تلسی سلاوٹ، کمل پٹیل، گووند سنگھ راجپوت اور محترمہ مینا سنگھ کو وزیرکابینہ کا حلف دلایا۔

چوہان نے کابینہ تشکیل دی،پانچ وزرا نے حلف لیا

اسی کے ساتھ تقریباً ایک ماہ پرانی شیوراج سنگھ چوہان حکومت نے اپنے کابینہ کی تشکیل کرلی۔

ان پانچوں کو گورنر نے دن میں بارہ بجے منعقد تقریب میں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔مسٹر تلسی سلاوٹ اور مسٹر گووند سنگھ راج پوت کمل ناتھ حکومت میں بھی وزیر تھے۔

ان دونوں سمیت 22کانگریسی ارکان اسمبلی نے اس وقت کی کمل ناتھ حکومت کے خلاف بغاوت کی تھی اور مسٹر جیوتر آدتیہ سندھیا کے بعد انہوں نے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)کا دامن تھام لیاتھا۔ان سبھی 22کانگریسی ارکان اسمبلی نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دےدیاتھا،اس لئے یہ اب رکن اسمبلی نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.