بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی فعال تنظیم خوشبو ایجوکیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کے زیر اہتمام 'چمکتے ستارے' عنوان سے مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ آج کے اس پروگرام میں سینئر شعرا اور نئی نسل کے شاعروں کو ایک اسٹیج فراہم کیا گیا۔ خوشبو ایجوکیشن اینڈ کلچر سوسائٹی کا مقصد ہے کہ نوجوان نسل کے شعرا کی شاعرانہ صلاحیتوں اور سخن کی فنکارانہ لیاقت کو فروغ دیا جائے۔ تنظیم کے صدر ساجد پریمی نے کہا کہ ہم نے سینئر اور جونیئر شعرا کو ایک اسٹیج دینے کا مقصد یہ ہے کہ نئی نسل جو شاعری میں طبع آزمائی کر رہی ہے انہیں اور سیکھنے کے مزید مواقع ملیں اور ان کی حوصلہ افزائی ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آج کے مشاعرے میں جو نئی نسل جو مشاعرہ پڑھ رہے ہیں۔ ان میں سبھی طبقے کے لوگ شامل ہیں، جو اردو زبان میں شاعری کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
دوسری جانب پروگرام میں نئی نسل کے شاعروں کی نمائندگی کر رہے سہیل عمر کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سہیل عمر نے کہا کہ اس طرح کے اعزاز سے ہم نئی نسل کے شعراء کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ وہیں آج کی اعزازی تقریب میں بھوپال کے عابد حسین جنہیں بجرنگی بھائی جان کے نام سے جانا جاتا ہے، جو بیرونی ممالک میں پھنسے ملک کے نوجوانوں کو اپنے وطن واپسی کروانے کا کام لگاتار کر رہے ہیں۔ عابد حسین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں واحد پریمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ بھوپال کی تنظیم خوشبو ایجوکیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کا مقصد ہے کہ اس طرح کے اعزاز اور پروگرام کے ذریعہ نئی نسل کو اردو زبان سے جوڑا جائے اور انہیں اسٹیج فراہم ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: