ریاست مدھیہ پردیش کے اگر کسی گاؤں میں کورونا متاثر پایا جاتا ہے تو اسے کنٹونمنٹ زون بنایا جائے گا۔ مرکزی حکومت نے مدھیہ پردیش حکومت کی تجویز پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل دیہی علاقوں میں 10 کلو میٹر ایریا کنٹونمنٹ زون بنانے کے لیے ایک گائیڈ لائن جاری کی گئی تھی۔
کورونا انفیکشن کے بارے میں مرکزی حکومت کی ہدایت نامہ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اگر کوئی دیہاتی کورونا انفیکشن کے چپیٹ میں آتا ہے تو اس کے گھر سے تین کلومیٹر اور اس کے بعد سات کلو میٹر کا کنٹونمنٹ زون طے کیا جائے گا۔ لیکن مرکزی حکومت کی اس ہدایت نامہ کے بارے میں ریاستی حکومت نے تجویز پیش کی تھی کہ اس طرح سے پنچایت کے ترقیاتی کام متاثر ہوں گے۔ ایسی صورتحال میں کام کی راہ دیکھ رہے مزدوروں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جس کے بعد اب انتظامیہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب صرف اس گاؤں یا علاقے کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا جائے گا۔ جہاں کورونا مثبت مریض ملیں گے۔ اگر دیکھا جائے تو مدھیہ پردیش کے 52 گاؤں کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور اگر 10 کلو میٹر کنٹونمنٹ زون کا اعلان کیا جاتا تو 1192 گرام پنچایت علاقے کے لوگ قرنطینہ زون میں آجاتے۔ اس لیے حکومت نے اب اس معاملے میں راحت دی ہے۔