ETV Bharat / state

تین طلاق دینے پر تین افراد کے خلاف کیس درج - بھوپال ای ٹی وی بھارت خبر

مدھیہ پردیش میں ضلع بڑوانی کے راج پور کی ساکنہ شادی شدہ خاتون کی شکایت پر ممبئی میں رہنے والے اس کے شوہر سمیت تین رشتہ داروں کے خلاف ٹرپل طلاق قانون اور دیگر دفعات کے تحت آج کیس درج کیا گیا ہے۔

تین طلاق
تین طلاق
author img

By

Published : Jul 16, 2021, 12:53 PM IST

راج پور سب ڈویژنل آفیسر (پولس) پدم سنگھ بگھیل نے بتایا کہ خاتون کی شکایت پر اس کے شوہر فیضان سید، والدہ عالیہ اور بہن فریدہ کے خلاف ٹرپل طلاق قانون، جہیز کے لئے ہراسانی اور حملہ کرنے سے متعلق دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

شکایت کے مطابق، اپریل 2019 میں اس عورت کی شادی مغربی ممبئی کے گھاٹ کوپر علاقہ چراغ نگر کے باشندے فیضان سید سے ہوئی تھی۔ کچھ دن تو سب کچھ ٹھیک رہا، لیکن اس کے بعد تینوں ملزمان نے دو لاکھ روپے کے لئے اس پر جسمانی اور دماغی تشدد کرنا شروع کردیا۔

اپنے والد کی غربت کا حوالہ دینے کے باوجود، اسے متعدد بار اپنے آبائی گھر بھیجا گیا۔ حال ہی میں، جب وہ رقم لئے بغیر ممبئی پہنچی، تو اس کے شوہر نے اسے تین طلاق دے کر گھر سے باہر دھکیل دیا۔

مزید پڑھیں:بریلی: طلاقِ ثلاثہ کیسز میں مسلسل کمی

اس نے اپنے بھائی کو ممبئی بلایا، جو اسے وہاں سے راج پور واپس لایا۔ وہ آج راج پور تھانے آئی اور ان کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.