ETV Bharat / state

Corruption Case in Shahdol شہڈول میں غبن کے الزام میں 31 افراد کے خلاف مقدمہ درج

مدھیہ پردیش کے ضلع انوپ پور میں لوک آیُکت پولیس نے غبن کے الزام میں 31 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ سات کروڑ 27 لاکھ روپئے کے غبن کا معاملہ سال 2021۔2022 میں پیش آیا تھا۔ case registered against 31 people in Shahdol

شہڈول میں غبن کے الزام میں 31 افراد کے خلاف مقدمہ درج

author img

By

Published : Mar 8, 2023, 2:28 PM IST

شہڈول: مدھیہ پردیش کے شہڈول ڈویژن کے انوپ پور ضلع کی بجوری میونسپلٹی میں سال 2021-22 میں سات کروڑ 27 لاکھ روپئے کے غبن کے معاملے میں لوک آیُکت پولیس ریوا نے 31 افراد کے خلاف بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ سمیت غبن، دھوکہ دہی کی دفعات میں مقدمہ درج کیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لوک آیکت ریوا آر این مشرا کے مطابق جانچ میں معاملہ درست پائے جانے کے بعد جرم درج کیا گیا ہے۔ دو سابق سی ایم اوز مینا کوری، کملا کول، اس وقت کے این اے پی صدر پرشوتم سنگھ، 5 کونسلرز، 12 ملازمین کے علاوہ 11 ٹھیکیداروں اور سامان سپلائی کرنے والے دکانداروں کو اس معاملے میں ملزم بنایا گیا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سی ایم او نے چیئرمین سے مل کر 11 فرموں کو کاغذ میں آرڈر دیا، کاغذ میں مال حاصل کیا اور فرموں کو 7 کروڑ 29 لاکھ 57 ہزار 297 روپے ادا کر دیے۔ اس معاملے میں کمشنر اربن ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ کی طرف سے جانچ کے بعد جرم درج کرنے کا حکم دیا گیا تھا، جس کے تحت کل یہ جرم درج کیا گیا ہے۔ واضھ رہے کہ گزشتہ روز مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع میں پولیس نے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائی کی۔ ایک منی ٹرک کو مٹی کی تہہ ڈال کر کوئلہ لے جانے کے دوران پکڑا گیا۔ بڑھار پولیس نے یہ کارروائی سوہاگ پور تھانہ علاقہ میں جاری غیر قانونی کاروبار پر کی۔ پولیس نے بتایا کہ سمئے لال گاڑی چلا رہا تھا۔ جبکہ گاڑی کے مالک کی شناخت شنکر بنجارا کے طور پر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: Former BJP Corporator بی جے پی کے سابق کارپوریٹر پر ایک کروڑ کے غبن کا الزام

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.