ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش سے راجستھان، اترپردیش اور چھتیس گڑھ کے درمیان بس سروس شروع

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 3:57 AM IST

ریاست کے ایڈیشنل ٹرانسپورٹ کمشنر اور اسٹیٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سکریٹری اروند سکسینہ کی طرف سے آج اس سلسلہ میں ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

bus service
bus service

کورونا کی دوسری لہر کے قہر کی وجہ سے دو مہینہ سے بند مدھیہ پردیش سے راجستھان، اترپردیش اور چھتیس گڑھ کے درمیان بس سروس پہلے کی طرح 16 جون سے بحال کردی گئی ہیں۔ حالانکہ مہاراشٹر کے ساتھ بس سروس ابھی ایک ہفتہ اور ملتوی رہیں گی۔

ریاست کے ایڈیشنل ٹرانسپورٹ کمشنر اور اسٹیٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سکریٹری اروند سکسینہ کی طرف سے آج اس سلسلہ میں ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر کے ساتھ بس سروس بند رکھنے کی مدت میں 22 جون تک توسیع کردی گئی ہے، جو آج ختم ہورہی تھی۔

مسٹر سکسینہ نے کہا 'وہیں مدھیہ پردیش سے راجستھان، اترپردیش اور چھتیس گڑھ کے درمیان بس سروس 16 جون سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حالانکہ اس دوران کورونا پروٹوکول پر مکمل طورپر عمل درآمد کرنا ہوگا'۔

مہاراشٹر کے ساتھ بس سروس 21 مارچ سے بند ہے جبکہ چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کے درمیان بس سروس سات اپریل سے بند کی گئی تھی۔ اس کے بعد اپریل مہینہ کے آخر میں راجستھان اور اترپردیش کے لئے بھی بس سروس بند کردی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.