مورینا: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا میں پرائیویٹ مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں پلٹ گئی جس سے دو مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو درجن مسافر زخمی ہو گئے۔ پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل دیر رات بس دتیا سے سبل گڑھ کی طرف جارہی تھی۔ یہ بس بے قابو ہو کر مورینا - سبل گڑھ روڈ پر سکروڈا گاؤں کے نزدیک کھائی میں جا گری جس سے دو مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور تقریباً دو درجن مسافرین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے ایک درجن مسافروں کو علاج کے لیے جورہ میں داخل کرایا گیا ہے اور دیگر شدید زخمیوں کو مورینا اور گوالیار ریفر کر دیا گیا ہے۔
پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے اور کچھ مسافر بس کی چھت پر بھی بیٹھے ہوئے بتائے جاتے ہیں۔ بس الٹتے ہی مسافروں میں کہرام مچ گیا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کی مدد سے بس میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا اور علاج کے لیے جورا اسپتال بھیج دیا۔ اسپتال میں ڈاکٹروں نے دو افراد کو مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Morena Road Accident مدھیہ پردیش کے مورینا میں سڑک حادثہ، تین ہلاک
یو این آئی