بھنڈ: ریاست مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع کے گوہد اور ملان پور تھانہ علاقے کے تحت تکوڑا گاؤں کے نزدیک قومی شاہراہ پر گوالیار سے بھنڈ آنے والی ایک بس پیچھے سے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ٹریکٹر و بس میں سوار 30 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ان میں سے 16 کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے گوالیار کے جیاروگیہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بھنڈ ضلع کے گوہد سب ڈویژنل آفیسر آف پولیس (ایس ڈی او پی) سوربھ کمار نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے ماؤ تھانہ علاقے کی جھانکری چوکی کے تحت پپڑیا گاؤں سے ایک ٹریکٹر ٹرالی پرکچھ عقیدتمند ماتا بسایا مورینا گئے تھے۔
کل دیر رات واپس آتے وقت یہ عقیدت مند ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ ہائی وے کے کنارے کھڑے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس نے ٹرالی کو ٹکر مار دی۔ حادثہ میں ٹریکٹر ٹرالی میں سوارعقیدت مند خاتون سگنا بائی (45) کے علاوہ 20 سالہ نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثہ میں 22 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ وہیں بس کے کیبن میں سوار 8 سے 10 مسافر بھی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے گوہد اسپتال لے جایا گیا۔ 16 شدید زخمیوں کو گوہد سے گوالیار کے جیاروگیہ اسپتال ریفر کیا گیا۔ واقعہ کے بعد بس ڈرائیور رات کو ہی موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Andhra Pradesh Road Accident آندھرا پردیش میں بس نہر میں گری، سات لوگوں کی موت
یو این آئی