پولیس ذرائع کے مطابق شہر میں اسٹیشن روڈ پر لال گیٹ کے نزدیک ایک دو منزلہ پرانا مکان بنا تھا، جو شام کو اچانک بیٹھ گیا۔
اس واقعہ میں مکان میں رہ رہے تقریباً ایک درجن لوگ دب گئے۔ ان میں سے نو لوگوں کو اب تک محفوظ نکال لیا گیا، جبکہ وہاں رہ رہے لوگوں نے تین مزید لوگوں کے ابھی دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ اس مکان میں چار سے پانچ کنبے رہتے تھے۔
اس واقعہ کے بعد سے ہی ضلع انتظامیہ کی طرف سے راحت او ربچاو کام کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اجین میں کورونا کے 21 نئے معاملے
مکان کے ملبہ میں دبے دیگر لوگوں کو بھی نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس درمیان این ڈی آر ایف بھوپال کی ٹیم کے بھی موقع پر پہنچنے کی خبر ہے۔
اس درمیان وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ دیواس میں اسٹیشن روڈ پر نئی آبادی علاقہ میں ایک مکان کے گر جانے کی دکھ دینے والے خبر ملی ہے۔ ملبہ میں دبے لوگوں کو محفوظ نکال لیا گیا ہے اور بچاو کام جاری ہے۔ بھگوان سے تمام کے باخیریت ہونے اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی پرارتھنا کرتا ہوں۔