مودی نے اپنے پیغام میں کہا،’بھوپال میں کشتی کے پلٹنے کی وجہ سے ہونے والا حادثہ باعثِ رنج و غم ہے۔ تکلیف کی اس گھڑی میں ان خاندانوں کے ساتھ میری تعزیت ہے جنہوں نے اپنوں کو کھویا ہے‘۔
قابل ذکر ہے کہ بھوپال میں آج علیٰ الصباح مسلسل بارش کے درمیان گنیش کی مورتی غرقاب کرنے کے دوران باہم مربوط دو کشتیوں کے پلٹنے کی وجہ سے اس میں سوار افراد ڈوب گئے۔ ان میں سے 11 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔