سلوجا نے بیان میں کہا کہ پہلی بار کسی وزیراعلی نے مہاکال مندر کی ترقی کےلیے وزارت میں میٹنگ کی ہے۔اس فیصلے کی مخالفت بی جےپی اس لیے کررہی ہے کیوں کہ اس میں اسے اپنی سیاست ہاتھ سے نکلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمل ناتھ حکومت نے مہاکال مندر کی ترقی کے لیے وزرا کی ایک تین مرحلے کی کمیٹی بنائی ہے،جس کے رکن سجن سنگھ ورما،پی سی شرما اور جے وردھن سنگھ ہیں۔