ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال میں رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ نے کسانوں کی تحریک، آبادی کنٹرول قانون اور بنگال سے متعلق متنازعہ بیان دیا ہے۔
اسی دوران کانگریس کے رکن پارلیمان نے سادھیو پرگیہ کے بیان کو قابل مذمت قرار دیا۔
کانگریس کے ترجمان اجے یادو نے کہا کہ 'رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ کا بیان ان کے عہدے پر زیب نہیں دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'رکن پارلیمان کو اپنے لوک سبھا حلقے کے لئے اچھے کام کرنے چاہئے، لیکن اس کے بجائے وہ متنازع بیانات دے کر سماج میں اختلافات پیدا کررہی ہیں جو بھارتی ثقافت کے خلاف ہے۔
کانگریسی رہنما اجے یادو نے کہا کہ 'ان کے لوک سبھا حلقہ کے حمیدیہ اسپتال میں تین مریضوں کی موت ہوگئی اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی بیان دیا گیا، لیکن اس کے علاوہ وہ متنازع بیان دے رہی ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک میں شدت
انہوں نے کہا کہ 'بھوپال کی عوام کا ایسا نمائندہ ہونا بدقسمتی ہے۔'