ETV Bharat / state

سلاوٹ اور راجپوت کو کابینہ کے وزیز کی حیثیت سے حلف دلایا گیا

راج بھون کے ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں آنندی بین پٹیل نے دونوں وزرا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، کئی وزراء، انتظامی افسران اور معزز شہری موجود تھے۔

author img

By

Published : Jan 3, 2021, 4:46 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے آج بی جے پی کے سینئر اراکین اسمبلی تلسی رام سلاوٹ اور گووند سنگھ راجپوت کو کابینہ کے وزیر کی حیثیت سے حلف دلایا۔

راج بھون کے ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں آنندی بین پٹیل نے دونوں وزرا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، کئی وزراء، انتظامی افسران اور معزز شہری موجود تھے۔

سلاوٹ اور راجپوت موجودہ شیوراج سنگھ چوہان کی حکومت میں پہلے وزیر تھے، لیکن وہ اس وقت اراکین اسمبلی منتخب نہیں ہوئے تھے۔ غیر رکن اسمبلی کے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک وزیر کے عہدے پر رہنے کے آئینی التزامات کے تحت انہوں نے اسمبلی ضمنی انتخابات سے قبل اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں وزراء کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

سلاوٹ اور راجپوت اسمبلی ضمنی انتخابات میں بالترتیب سیور اور سرکھی اسمبلی سیٹوں سے منتخب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوویکسین اور کووی شیلڈ کے ہنگامی استعمال کی منظوری

قواعد کے مطابق ریاست میں اس وقت وزیر اعلی سمیت زیادہ سے زیادہ 35 وزراء ہو سکتے ہیں۔ دو نئے وزراء کو ملا کر موجودہ کابینہ میں وزیر اعلی کے علاوہ 23 کابینہ وزیر اور 07 وزیر مملکت ہیں۔ اس طرح ابھی بھی چار آسامیاں حکمت عملی طور پر خالی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.