ETV Bharat / state

JP Nadda Birthday بی جے پی لیڈروں نے جے پی نڈا کو سالگرہ کی مبارکباد دی - بی جے پی لیڈروں نے نڈا کو سالگرہ پر مبارکباد دی

بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا کو ان کی سالگرہ پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما سمیت پارٹی کے سینئر لیڈروں نے مبارکباد دی۔ BJP leaders Greets JP Nadda on his birthday

بی جے پی لیڈروں نے جے پی نڈا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی

author img

By

Published : Dec 2, 2022, 11:07 AM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سمیت پارٹی کے سینئر لیڈروں نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ چوہان کے علاوہ، ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما، ریاستی تنظیم کے جنرل سکریٹری ہیتا نند، دیگر ریاستی عہدیداروں، ریاستی حکومت کے وزراء اور دیگر رہنماؤں نے بھی جے پی نڈا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ چوہان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے 'قوم اور عوامی خدمت کے لیے وقف بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا جی کو دل کی گہرائیوں سے سالگرہ کی مبارکباد۔ ایشور آپ کو اچھی صحت، لمبی اور خوشیوں بھری زندگی عطا کرے، میری یہی خواہش ہے۔ بہت بہت مبارک ہو'۔ BJP leaders Wish JP Nadda on his birthday

ریاستی بی جے پی صدر شرما نے اپنے مبارکبادی پیغام میں لکھا ہے ’’بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو سالگرہ کی دلی مبارکباد، ایک پرجوش قوم پرست، ہنر مند منتظم اور کروڑوں کارکنوں کے لیے تحریک۔‘‘ ریاستی بی جے پی کے میڈیا انچارج لوکندر پراشر اور دیگر عہدیداروں اور لیڈرون؎ں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے لیڈر کو مبارکباد کے پیغامات بھی بھیجے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: LK Advani Turns 95 مودی نے اڈوانی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.