ETV Bharat / state

بغیر ماسک روکے جانے پر بی جے پی کارکنان کی ہنگامہ آرائی، پولیس سے بدسلوکی

author img

By

Published : May 16, 2021, 10:44 AM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع جبلپور کی سڑکوں پر بغیر ماسک گھوم رہے بی جے پی کے رکن پارلیمان میڈیا انچارج بتانے والے بی جے پی رہنماؤں کو پولیس نے روک لیا، تو انہوں نے جم کر ہنگامہ کیا۔

BJP leaders created a ruckus
بغیر ماسک روکے جانے پر بی جے پی کارکنان کی ہنگامہ آرائی

کورونا کی وجہ سے حکومت لوگوں سے ماسک لگانے کی اپیل کر رہی ہے۔ یہ سرکاری حکم عام سے لے کر خاص تک ہر ایک پر نافذ ہے، لیکن بی جے پی کارکنان اس کے خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ اہنسا چوک کا ہے، جہاں بغیر ماسک روکے جانے پر خود کو بی جے پی کے رکن پارلیمان میڈیا انچارج بتانے والے رشبھ داس، رنجیت ٹھاکر اور رہنما پشپ راج پانڈے نے جم کر ہنگامہ کیا۔

دیکھیں ویڈیو

پہلے تو ان افراد نے خاتون پولیس کانسٹیبل کے ساتھ بدسلوکی کی اور پھر بی جے پی رہنما پشپ راج پانڈے سڑک پر لیٹ گئے۔ بی جے پی کارکنوں نے موقع پر کلکٹر اور ایس پی کو بلانے کی مانگ کرنے لگے اور پولیس کی وردی اتروانے کی دھمکی دینے لگے۔ کافی دیر چلی ہنگامہ آرائی کے دوران وہاں موجود لوگوں نے ویڈیو بنا لی، جو سوشل میڈیا پر اب وائرل ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

اندور: آکسیجن چوری کے الزام میں ملازمین کو سخت سزا

فی الحال پولیس کے بڑے افسران کی مداخلت کے بعد معاملہ پرسکون ہوا، لیکن اس واقعے نے بتادیا کہ پولیس کے لیے کام کرنا کتنا مشکل ہے۔ اس پر دباؤ بھی ہے کہ وہ ماسک نہیں پہننے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کرے اور جب بغیر ماسک والے افراد کو روکے تو وردی اتر جانے کا خدشہ بھی رہتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.