اندور میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے انتظامیہ کے افسران کو شہر کے مسائل پر تبادلۂ خیال کے لیے ایک خط لکھا تھا صوبے کے سابق وزیر کیلاش وجئے ورگیہ جب ان افسران سے ملنے پہنچے تو ان کے کافی دیر انتظار کرنے کے بعد بھی کوئی افسر نہیں آیا تب وہ ناراض ہو کر ان افسران کی رہائش گاہوں پر مظاہرہ کرنے کے لیے بیٹھ گئے۔
انھوں نے الزم عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ بی جے پی کارکنان کی توہین ہے اسے قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا وقت آنے پر ان افسران کو معقول جواب دیا جائے گا کیلاش وجئے ورگیہ کے ساتھ بی کے پی کے رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی بھی انتظامیہ سے ملنے کے لیے پہنچے تھے۔
کیلاش وجئے ورگیہ نے کہا کہ 'انتظامیہ کمل ناتھ کی ملازمت کر رہا ہے یا عوام کی'۔
انھوں نے طیش میں آ کر یہ بھی کہا کہ 'شہر میں سنگھ( آر ایس ایس ) کارکنان ہیں نہیں تو شہر میں آگ لگا دیتا'۔