ETV Bharat / state

Surjewala Accused BJP بی جے پی بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے، سرجے والا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 7:09 PM IST

سرجے والا اور کمل ناتھ نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں ویاپم گھوٹالہ ہوا۔ پٹواری امتحان کے پرچے فروخت ہوئے اور بھی گھوٹالے ہیں۔ بدعنوانیاں بھی ہیں۔ مودی اور دیگر بی جے پی لیڈر اس سب کے بارے میں کیوں نہیں بولتے؟

سرجے والا
سرجے والا

بھوپال: کانگریس کے جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے لیڈر ’’سناتن دھرم‘‘ کے مسئلہ پر لوگوں کی توجہ بنیادی مسائل سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سرجے والا نے یہ بات یہاں ریاستی کانگریس کی طرف سے آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر 19 ستمبر سے نکالی جانے والی "جن آکروش یاترا" کے سلسلے میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ اور ریاستی کانگریس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے انچارج کے کے مشرا بھی موجود تھے۔

"انڈیا" اتحاد کے کچھ اتحادی پارٹیوں کے رہنماؤں کے ذریعہ سناتن دھرم کے بارے میں متنازعہ بیانات کے بارے میں پوچھے جانے پر، سرجے والا نے کہا کہ سناتن دھرم ہمیشہ سے ہے، تھا اور رہے گا۔ لیکن بی جے پی لیڈر اس معاملے کو لے کر عوام سے جڑے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ ریاست میں بدعنوانی کے مسئلہ پر وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر لیڈرکیوں نہیں بولتے ہیں۔ اس کے علاوہ مہنگائی اور روزگار بھی مسائل ہیں۔ بی جے پی لیڈر اس پر بات کیوں نہیں کرتے؟

سرجے والا اور کمل ناتھ نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں ویاپم گھوٹالہ ہوا۔ پٹواری امتحان کے پرچے فروخت ہوئے اور بھی گھوٹالے ہیں۔ بدعنوانیاں بھی ہیں۔ مودی اور دیگر بی جے پی لیڈر اس سب کے بارے میں کیوں نہیں بولتے؟ کمل ناتھ نے کہا کہ وہ خود مذہب کو مانتے ہیں، لیکن مذہب کو سیاست میں کبھی نہیں لاتے۔ وہیں بی جے پی لیڈر مذہب کے نام پر سیاست کرکے لوگوں کی توجہ بنیادی مسائل سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

کمل ناتھ نے بی جے پی لیڈروں سے جاننا چاہا کہ ریاست میں 15 برسوں سے زیادہ وقت سے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان ہیں۔ پھر بی جے پی لیڈر اسمبلی انتخابات میں چوہان کے نام پر ووٹ کیوں نہیں مانگ رہے ہیں۔ انتخابات کے لیے پوری مرکزی قیادت مدھیہ پردیش میں جمع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام چیزوں کی وجہ سے عوام میں غصہ ہے اس لئے کانگریس نے ’’جن آکروش یاترا‘‘ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کا آغاز، 5 ریاستوں کے انتخابات پر توجہ

ایک سوال کے جواب میں سرجے والا نے کہا کہ مرکزی قیادت فیصلہ کرے گی کہ ریاستی کانگریس صدر کس حلقے سے اسمبلی انتخابات لڑیں گے یا کب لڑیں گے۔ اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا، کے جواب میں سرجے والا نے اپنے پاس بیٹھے کمل ناتھ کی طرف اشارہ کیا۔ ایک اور سوال کے جواب میں سرجے والا نے کہا کہ جن آکروش یاترا کا پورا پروگرام اور اس سے متعلق حکمت عملی مسٹرکمل ناتھ اور سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے تیار کی ہے۔

سرجے والا نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کی طرف سے اب تک کئے گئے وعدوں کے بارے میں بھی بتایا۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.