ETV Bharat / state

کورنا وائرس سے بی جے پی کونسلر کی موت - مدھیہ پردیش نیوز

کورونا وائرس کی وبا پورے صوبے میں پھیلی گئی ہے، جس کا اثر مالوہ کے اجین اور اندور میں دیکھنے کو ملی۔ جہاں آج بھارتی جنتا پارٹی کے کونسلر مظفر حسین کی کورونا وائرس سے علاج کے دوران موت ہوگئی۔

بی جے پی کے کاؤنسلر کی کورونا سے موت
بی جے پی کے کاؤنسلر کی کورونا سے موت
author img

By

Published : May 4, 2020, 9:39 AM IST

مدھیہ پردیش میں مالوہ بی جے پی کے کونسلر مظفرحسین کی کورونا وائرس کی زد میں آنے سے موت ہوگئی۔

مظفر حسین بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق وزیر پارس جن کے خاص لوگوں میں سے تھے، وارڈ 31 توپخانہ اقلیتی علاقے کے نامور 55 سالہ کونسلر مظفر حسین لاک ڈاؤن کے سبب ضرورت مندوں کو اشیاء فراہم کرنے کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے، جن کا علاج چل رہا تھا۔

علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی، کورونا وائرس سے اجین میں 159 مثبت مریض ہیں، جبکہ 32 انسان ہلاک ہوچکے ہیں جس میں نیل گنگا تھانہ کے انچارج بھی شامل ہیں۔

آج کورونا وائرس کے جانچ نمونے آئے، اس میں 50 کورونا مثبت پائے گئے، جبکہ دو کی موت ہوگئی۔

کونسلر مظفر حسین نے علاج کے دوران ویڈیو کے ذریعے عوام کو پیغام دیا تھا کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر لوٹیں گے مگر آج ان کا انتقال ہوگیا۔

وہیں رکن پارلیمان انل فیروزیہ نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ ایک ٹیم اجین کا صورت حال جاننے کے لئے بھیجی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.