ETV Bharat / state

'ناتھو رام گوڈسے محب وطن تھے' - دیس بھگت

مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ اور بھوپال سے بی جے پی کی امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے ایک بار پھر متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن قرار دیا۔

پرگیہ سنگھ ٹھاکر
author img

By

Published : May 16, 2019, 5:02 PM IST

Updated : May 16, 2019, 8:47 PM IST

آگر مالوا شہر میں روڈ شو کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں پرگیہ سنگھ کا کہنا تھا کہ 'ناتھو رام گوڈسے محب وطن تھے، ہیں اور رہیں گے'۔

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر

واضح رہے کہ فلمی دینا سے سیاست میں قدم رکھنے والے اداکار کمل ہاسن نے اتوار کے روز کہا تھا کہ 'آزاد بھارت کا پہلا دہشت گرد ایک ہندو تھا اور وہ ناتھو رام گوڈسے تھا۔'

پرگیہ ٹھاکر نے نہ صرف ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن قرار دیا بلکہ یہ بھی کہا کہ 'جو لوگ انہیں ( گوڈسے کو) دہشت گرد کہتے ہیں، وہ اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں ایسا بولنے والوں کو اس انتخاب میں جواب دے دیا جائے گا'۔

جب صحافی نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ ناتھو رام گوڈسے کی حمایت کرتی ہیں؟ اس سوال کوانہوں نے نظر انداز کرکے اپنے روڈ شو کو جاری رکھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پرگیہ نے کہا تھا کہ انسداد دہشت گرد دستے (اے ٹی ایس) کے چیف ہیمنت کرکرے نے مالیگاؤں دھماکے معاملے کی جانچ کے دوران انہیں زبردست تکلیف پہنچائی تھی اور ان کی بد دعا سے ہی کرکرے کی 26/11 دہشت گردانہ حملے میں موت ہوئی تھی۔ اس کےعلاوہ انہوں نے ایک بیان دیا تھا کہ 1992 میں ایودھیا میں بابری مسجد مسمار کرنے میں وہ بھی شامل تھیں اور اس پر انہیں فخر ہے۔ اس بیان پر انتخابی کمیشن نے انہیں نوٹس جاری کیا تھی جس کے بعد پرگیہ نے آنجہانی آئی پی ایس افسر کے خلاف اپنے بیان کے لیے معافی مانگی تھی۔

Intro:Body:

mufeez

Conclusion:
Last Updated : May 16, 2019, 8:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.