ریاست مدھیہ پردیش میں اب تک 18 اضلاع میں برڈ فلو کی تصدیق ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اندور، مندسور، آگر، نیمچ، دیواس، اُجین، کھنڈوا، کھرگون، گونا، شیوپوری، راج گڑھ، شاج پور، ودیشہ، بھوپال، ہوشنگ آباد، اشوک نگر، دتیا اور باروانی میں کوے اور جنگلی پرندوں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ریاست کے مختلف اضلاع کے 328 نمونے جانچ کے لیے بھوپال میں نیشنل ہائی سکیورٹی ڈائس ریسرچ لیبارٹری (این آئی ایچ ایس اے ڈی) بھیجے گئے ہیں۔
وہیں دوسری جانب علی راجپور ضلع سے بھیجے گئے نمونوں میں برڈ فلو کا وائرس نہیں پایا گیا ہے۔
ریاست اور مرکزی حکومت کے جاری کردہ مشورے کے مطابق تمام اضلاع میں بیماریوں پر قابو پانے کی کارروائی کی جارہی ہے۔