ETV Bharat / state

لال جی ٹنڈن کی موت پر تعزیت کا اظہار

'ٹنڈن نے بہار میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کی کوششوں کو خصوصی رفتار دی'۔

لال جی ٹنڈن کی موت پر تعزیت کا اظہار
لال جی ٹنڈن کی موت پر تعزیت کا اظہار
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 8:12 PM IST

بہار کے گورنر پھاگو چوہان نے مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ ٹنڈن نے بہا ر میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کی کوشش کو رفتار دی تھی۔

چوہان نے منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ بہار کے گورنر رہ چکے ٹنڈ ن ایک مشہور رہنما ، ماہر ایڈمنسٹریٹر اور عظیم اسکالراور مصنف تھے۔ ان کے انتقال سے بھارتی سیاست سماجی زندگی کو ناقابل تلافی نقصان ہواہے ۔

ٹنڈن نے بہار میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کی کوششوں کو خصوصی رفتار دی۔ اتر پردیش میں بھی لکھنو کے رکن پارلیمان اور ریاست کے مختلف محکموں کے وزیر کے عہدے پر رہتے ہوئے ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔گورنر نے آنجہانی کے روح کی تسکین اور ان کے کنبہ کے اراکین اور ان کے مداحوں کو صبر کی قوت عطا کرنے کی دعا کی۔

واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے بزرگ رہنما ٹنڈن کا منگل کی صبح اتر پردیش کے دار الحکومت لکھنومیں انتقال ہوگیا ۔ وہ 85 برس کے تھے ۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے بیمار تھے، اور ان کا لکھنو کے ایک اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:گولی لگنے سے بچے کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.