ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ان دنوں ہر طرف رمضان کی رونقیں ہیں- روزے دار حضرات جہاں ایک طرف نماز تلاوت میں مصروف ہیں وہیں افطار اور سحری کی خریداری کرتے نظر آرہے ہیں-
بیکری اشیا کے کاروباری محمد یاور ای ٹی وی بھارت سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ رمضان میں روز داروں کے لیے باقر خانی، شیرمال، ڈرائی فروٹ شیرمال، کیسر شیرمال خاص طور سے بنائے جاتے ہیں۔ یہاں کے لوگ اسے بہت پسند کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہم ہر سال ایک نئی چیز بناتے ہیں اس بار ڈرائی فروٹ شیرمال بنائی گئی ہے جس میں انجیر کا استعمال کیا گیا ہے جسے لوگ کافی پسند کررہے ہیں۔
بیکری کا کاروبار کرنے والے زاہد علی کا کہنا ہے کہ لوگ بیکری کے ایٹم کا استعمال خاص طور سے سحری اور افطاری میں کرتے ہیں۔ افطار کے وقت لوگ پیٹیس اور خاروں کا استعمال کرتے ہیں تو وہیں سحری کے وقت شیرمال، باقرخانی پراٹھے اور بسکٹ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا رمضان میں بیکری کی اشیا زیادہ فروخت ہوتی ہیں۔
روزہ دار حضرات کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں بیکری کے ایٹم کا استعمال اس لیے زیادہ کیا جاتا ہے کیونکہ انہیں سحری میں کھانے سے روزے کا پتہ ہی نہیں چلتا، یہ غذائیت سے بھرپور ہو تے ہیں جس سے وزہ رکھنے میں آسانی ہوتی ہے