ETV Bharat / state

'بھوپال کے عید گاہ ہلس کا نام گرو نانک ٹیکری ہونا چاہیے' - سچ کا اعتراف کرنا چاہیے

مدھیہ پردیش کے پروٹیم اسپیکر اور بی جے پی کے رہنما رامیشور شرما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 'بھوپال کے عید گاہ ہلس کا نام گرو نانک ٹیکری ہونا چاہیے'۔ انہوں نے عید گاہ ہلس کا نام بدلنے کی بات کہی۔

madhya pradesh protem speaker rameshwar sharma
'بھوپال کے عید گاہ ہلس کا نام گرو نانک ٹیکری ہونا چاہیے'
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 5:33 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کا نام بھوج پال کیے جانے کے بعد اب بی جے پی کی جانب سے سڑکوں اور محلوں کے نام بدلے جانے کے لیے آواز بلند کی جارہی ہے۔ شہروں اور ریلوے اسٹیشنوں کا نام بدلنا بی جے پی کا محبوب سیاسی مشغلہ بن گیا ہے۔ اسی کڑی میں اب مدھیہ پردیش کے پروٹیم اسپیکر رامیشور شرما نے بھوپال عیدگاہ ہلس کا نام بدلنے کی بات کہی۔

'بھوپال کے عید گاہ ہلس کا نام گرو نانک ٹیکری ہونا چاہیے'

انہوں نے یہ بات گرونانک دیو جی کے یوم پیدائش کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھوپال کی خوش قسمتی ہے کہ پانچ سو برس پہلے گرو نانک دیو بھوپال آئے تھے۔ وہ بھارت دورے کے دوران دارالحکومت بھوپال میں رکے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ راجا بھوج کی نگری کی خوش قسمتی ہے جو ان کے قدم یہاں پر پڑے۔

madhya pradesh protem speaker rameshwar sharma
مدھیہ پردیش کے پروٹیم اسپیکر اور بی جے پی کے رہنما رامیشور شرما

یہ بھی پڑھیں: جبل پور: خواتین کے پاس سے 50 لاکھ روپے سے بھرا بیگ برآمد

انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بتائے کہ پانچ سو برس پہلے یہاں کس کا مکان تھا۔ پہلے تو یہ گرونانک ٹیکری تھی اور اس کا وہی نام ہونا چاہیے۔ عیدگاہ بعد میں بنی۔ سچ کا اعتراف کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.