ETV Bharat / state

بھوپال: مساجد کمیٹی کے کام آن لائن - government coronavirus guidlines

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مساجد کمیٹی نے اپنے سارے کام آن لائن کر لئے ہیں ساتھ ہی مساجد کمیٹی کے ذریعے کیے جانے والے نکاح کی درخواست میں بھی کمی ہورہی ہے۔

مساجد کمیٹی
مساجد کمیٹی
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 4:02 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن پر ہر شہر میں عمل کیا جا رہا ہے، طرح مدھیہ پردیش میں لاک ڈاؤن کے ساتھ ہر احتیاطی تدابیر پر بھی عمل آوری کی جا رہی ہے جس کے چلتے لوگوں کی عام زندگی میں بھی بڑے بدلاؤ آئے ہیں۔

مساجد کمیٹی کے کام آن لائن، ویڈیو

وہیں مدھیہ پردیش مساجد کمیٹی نے بھی اپنے سارے کام آن لائن کر دیے ہیں تاکہ کسی کو بھی مساجد کمیٹی کے دفتر میں نہ آنا پڑے، ساتھ ہی مساجد کمیٹی سے ہونے والے نکاح پر بھی اس کا اثر پڑ رہا ہے۔

لاک ڈاؤن سے پہلے مساجد کمیٹی میں 131 نکاح کا رجسٹریشن ہوا تھا لیکن نکاح اور شادی کے تعلق سے نئی گائیڈ لائن کے تحت لوگ اب نکاح کا رجسٹریشن رد کروا رہے ہیں۔

مساجد کمیٹی میں رجسٹر 131 نکاح میں سے اب تک تقریباً 55 درخواست رد ہو چکی ہیں اور لوگ اب شادی برسات کے موسم کے بعد کرنے پر آمادہ ہیں تاکہ شادی کو اچھی اور دھوم دھام سے کیا جا سکے-

وہیں مساجد کمیٹی کے ذمہ دار کے مطابق جو نکاح مساجد کمیٹی کے ذریعہ کیے جارہے ہیں وہ حکومت کی گائیڈ لائن کے تحت ہو رہے ہیں اور اگر ان نکاح میں گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پائی جا رہی ہے تو وہ نکاح اسی وقت کینسل کیے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.