ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جماعت اسلامی کی ریاستی یونٹ کے زیر اہتمام اصلاح معاشرہ کے عنوان سے آئندہ ماہ یہاں خواتین کا سالانہ 20 وا اجتماع منعقد کیا جارہا ہے۔
اس اجتماع میں پورے مدھیہ پردیش سے جماعت کی خواتین ونگ کی علما اور قومی قائدین شرکت کریں گے۔
جماعت کے ناظم حفظان احمد نے بتایا کی خواتین' ہمارے سماج کا نصف اور اہمیت کا حامل حصہ ہے، بہترین معاشرے کی تعمیر کے لیے شریعت کی روشنی میں ان کی تربیت ضروری ہے تاکہ وہ نئی نسل کے مستقبل کو سنوار سکیں'۔
'مسلمانوں کے مذہبی رہنما کہاں ہیں؟'
انہوں نے بتایا کی قرآن و سنت کے تحت مختلف عنوانات پر جلسہ خواتین آئندہ چار اور پانچ جنوری کو دارالحکومت بھوپال کے شاہجہان آباد میں واقع پتلی گھر میدان میں منعقد ہوگا۔
انہوں نے اس تعلق سے مزید بتایا کی چار جنوری کی شام کے وقت مردوں کا بھی ایک خصوصی جلسہ ہوگا، جس میں دلی مرکز سے آرہے ولی اللہ سعیدی خطاب کریں گے۔