ETV Bharat / state

بھوپال: مہاجر مزدوروں کے لیے ٹرین کا آغاز

ریاست مدھیہ پردیش میں حکومت کی جانب سے مہاجر مزدوروں اور دیگر لوگوں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے مسافر ٹرین شروع کی گئی، ساتھ ہی ان کے لیے کھانے پینے کی چیزوں کا انتظام کیا گیا اور مفت ٹکٹ بھی مہیا کرائی گئی۔

مہاجر مزدوروں کے لیے ٹرین
مہاجر مزدوروں کے لیے ٹرین
author img

By

Published : May 19, 2020, 12:57 PM IST

Updated : May 19, 2020, 2:17 PM IST

پوری دنیا میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے جس کے پیش نظر ملک میں تقریباً دو ماہ سے مسلسل لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس لیے غریب اور مزدور طبقہ کافی زیادہ متاثر اور پریشان ہوا ہے۔

مہاجر مزدوروں کے لیے ٹرین، ویڈیو

ان سب حالات کو دیکھتے ہوئے مدھیہ پردیش حکومت نے یومیہ مزدوروں اور دیگر لوگوں کو بسوں اور ٹرین کے ذریعے انہیں گھر پہنچانے کی شروعات کر دی ہے۔

اس تعلق سے حبیب گنج اسٹیشن سے ایک ٹرین لوگوں کو لے کر روانہ ہوئی، اس کے لیے ریلوے اسٹیشن پر پختہ انتظامات کئے گئے تھے تاکہ کسی بھی قسم کی افرا تفری نا ہو اور سماجی فاصلے بھی برقرار رہیں۔

ان مسافروں کو مفت ٹکٹ کے علاوہ راستے میں کھانے پینے کی اشیا بھی مہیا کرائی گئی جبکہ ٹرین میں بیٹھنے سے قبل تمام لوگوں کی اسکریننگ بھی کی گئی۔

مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہاجر مزدور اپنے گھر پہنچنے کے لیے سینکڑوں کلومیٹر پیدل سفر کر رہے ہیں واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کا یہ چوتھا مرحلہ ہے۔

لاک ڈاؤن کے سبب دوسری ریاستوں میں کام کرنے گئے یومیہ مزدور اپنے گھروں کو لوٹنے کو مجبور ہے، ان مزدوروں کو کوئی ذریعہ نہ ملنے پر انہوں نے پیدل چلنا شروع کر دیا تو کئی لوگ اپنے پیسے سے گاڑیوں کا انتظام کر اپنے وطن لوٹنے رہے ہیں۔

Last Updated : May 19, 2020, 2:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.