ETV Bharat / state

بھوپال: اقبال میدان میں احتجاج پر پابندی

دارالحکومت بھوپال کے اقبال میدان میں بھاری پولیس نفری کو مستعد کیا گیا ہے، تاکہ اب کسی بھی طرح کا احتجاج نہ ہو سکے۔ یہ سارا بندوبست فرانس کے خلاف احتجاج کے بعد کیا گیا ہے۔

Bhopal: Prohibition on protests in Iqbal Maidan
بھوپال: اقبال میدان میں احتجاج پر پابندی
author img

By

Published : Nov 5, 2020, 7:25 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے اقبال میدان پر چند روز پہلے شان رسالت میں گستاخی پر فرانس کے صدر کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد سیاسی گرما گرمی ہے۔

بھوپال: اقبال میدان میں احتجاج پر پابندی

اس احتجاج کے بعد ضلع انتظامیہ نے اقبال میدان پر کیے گئے مظاہرین پر مقدمہ درج کیا ہے۔ وہیں رکن اسمبلی عارف مسعود کے اسکول اور کالج کی عمارت کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے، جس کے بعد بھوپال اقبال میدان پر پوری طرح سے احتجاج کے لئے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بھوپال کا یہ تاریخی اقبال میدان جہاں آئے دن کچھ نہ کچھ پروگرام یا احتجاج ہوتے رہتے تھے، وہ آج پوری طرح سے پولیس کے قبضے میں ہے۔ تاکہ یہاں پر کسی بھی طرح لوگ جمع نہ ہو سکیں اور نہ ہی کسی طرح کا احتجاج ہونے پائے۔

ذرائع کی مانیں تو جس طرح سے ریاستی حکومت کے ذریعے ضلع انتظامیہ نے رکن اسمبلی عارف مسعود کی جائیداد کو نقصان پہنچایا ہے، اسے دیکھتے ہوئے اقبال میدان پر سخت بندوبست کیے گئے ہیں تاکہ ان کے حامی کا ہنگامہ احتجاج نہ کر سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.