مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں تنظیم بے نظیر انصار ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی نے گاندھی جینتی کے موقع پر تصاویر کی نمائش کا اہتمام کیا۔ اس نمائش میں ان مجاہدین آزادی کی تصاویر کو رکھا گیا تھا جنہوں نے مہاتما گاندھی کے شانہ بشانہ چل کر ملک کو آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ نمائش میں ان گمنام مجاہدین آزادی کی تصاویر بھی تھی جو مہاتما گاندھی کے ساتھ آزادی کی لڑائی میں پیش پیش رہے۔ Photo Exhibition on the Death Anniversary of Mahatma Gandhi
اس نمائش کو منعقد کرنے کا مقصد آج کے نئی نسل کو ملک کی آزادی اور تاریخ سے واقف کروانا تھا اور اس ملک کو آزاد کرانے والے مجاہدین آزادی سے بھی واقف کروانا تھا۔ Photo exhibition in Bhopal
نمائش دیکھنے آئے لوگوں کا کہنا ہے کہ آج کی نمائش کو واقعی نئی نسلوں کو دیکھنا چاہیے تاکہ وہ جان سکیں کہ ہمارے اصل ہیرو کون ہیں۔ نمائش میں بابائے قوم مہاتما گاندھی اور ان کے ساتھی کی جو تصاویر پیش کی گئی ہے، ان سے نئی نسل واقف نہیں ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ نئی نسلوں کو بڑے چہروں کے ساتھ ان مجاہد آزادی کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے، جن کو تاریخی کتاب میں درج تو نہیں کیا گیا، لیکن انہوں نے ملک کے لیے اپنی جان کی بازی لگادی۔ Unknown Freedom Fighters Photo exhibition in Bhopal
مزید پڑھیں: Mahatma Gandhi’s 74th Death Anniversary: مہاتما گاندھی کی 74 ویں برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد