ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں نصد احمد نامی شخص پچھلے ڈیڑھ سال سے آوارہ جانوروں اور خاص طور سے آوارہ کتوں کو کھانا کھلا رہے ہیں۔
نصد احمد نے ایک ایکڑ زمین پر ان آوارہ کتوں کے لیے خاص 'پراکرتی ہوپ فور اسٹرے اینیمل اینڈوینچر' نام سے شیلٹر ہوم بنایا ہے۔ جس میں آوارہ کتے جو سڑک حادثات میں زخمی ہو جاتے ہیں، کو اٹھا کر شیلٹر ہوم لے آتے ہیں اور وہاں ان کا علاج کرتے ہیں۔
اس وقت شیلٹر ہوم میں 70 کتوں کا علاج جاری ہے۔ اب نصد احمد کے ساتھ بہت سے لوگ جڑ چکے ہیں اور ان کی مدد کر رہے ہیں۔ یہ تنظیم روز چار سو کے قریب کتوں کو دو وقت کا کھانا کھلا رہی ہے۔
لاک ڈاؤن میں ان آوارہ جانوروں کو دکانیں اور ہوٹل بند ہونے کی وجہ سے کھانا نہیں مل پا رہا تھا۔ اس لیے اس تنظیم نے انہیں زیادہ کھانا دینا شروع کر دیا ہے۔
ایسے وقت میں جہاں انسان انسان کو نہیں پوچھتا ہے نصد احمد ان بے زبان جانوروں کو کھانا کھلا کر نیکی کما رہے ہیں۔