ریاست مدھیہ پردیش میں حجاب پر پابندی لگانے کے معاملے کو لے کر سیاسی پارٹیوں کے بیچ جاری رسہ کشی ابھی تھمی بھی نہیں تھی کہ بھوپال میں بغیر ہیلمیٹ کے حجاب میں بائک چلانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے۔ Bhopal Muslim Girls Drive Bikes in Hijab
باحجاب خواتین کے ذریعے بلٹ چلانے کو لے کر بی جے پی اور کانگریس کے بیچ زبانی جنگ چھڑ گئی ہے۔ Hijab Row in Karnataka and Madhya Pradesh
حجاب میں بائک چلانے والی لڑکیوں کے ذریعے قانون کی خلاف ورزی کئے جانے پر بی جے پی نے سخت تنقید کی تو وہیں کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے بی جے پی پر جوابی حملہ کیا۔ Congress MLA Arif Masood on Hijab Row
عارف مسعود نے کہا کہ 'جو لوگ حجاب کو لے کر تبصرہ کر رہے ہیں انہیں اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔
عارف مسعود نے کہا کہ 'ہمارے یہاں کی لڑکیوں کے لیے کرکٹ اور فٹ بال کھیلنا اور بائک چلانا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ لڑکیاں حجاب پہن کر سارے کام انجام دیتی ہیں۔' Congress MLA Arif Masood on Hijab Row
یہ بھی پڑھیں: Hijab Row at Indira Gandhi Hospital Bhopal: برقعہ تنازع پر رکن اسمبلی عارف مسعود کا ہسپتال انتظامیہ کو انتباہ
بلٹ چلاتی لڑکیوں کی گاڑی کی نمبر پلیٹ پر بھارتی جنتا پارٹی کے جھنڈے کی نشان پائے جانے پر کانگریس نے خود اس کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔'