مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مسلم وکاس پریشد کے زیر اہتمام بدھ کے روز ریاست کے گورنر کو میمورنڈم دیا گیا۔ میمورنڈم میں تری پورہ تشدد میں ایک خاص طبقے کو نشانہ بنانے اور ان کی دکانوں، مکانوں، گاڑیوں اور دیگر پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کی سخت مذمت کی گئی۔
آج کا میمورنڈم ریاست کے گورنر کے ذریعے ملک کے وزیر اعظم تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا ہے- اس میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے تشدد ملک کی یکجہتی پر اثر پڑ رہا ہے اور ہمارے ملک کے وزیراعظم خاموش بیٹھے ہیں-
یہ بھی پڑھیں:فجر کی اذان پر پرگیہ ٹھاکر کا متنازع بیان
تنظیم مسلم وکاس پریشد کے صدر محمد ماہر نے کہا کہ جب ملک میں عوام نے بھارتی جنتا پارٹی کو اقتدار میں لایا تو کہا گیا تھا کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے اصول پر کام کیا جائے گا، مگر افسوس پچھلے پانچ سالوں سے ایک طبقے کو نشانہ بنا کر انہیں پریشان کیا جا رہا ہے-
مسلم وکاس پریشد کا گورنر کو میمورنڈم دینے کا مقصد تھا کہ تریپورہ تشدد کی طرف مرکزی حکومت کو توجہ دلانا ہے تاکہ حالات کو قابو میں کیا جائے۔