ETV Bharat / state

Eid ul-fitr 2023 عید کے موقعے پر بھوپال کے بازاروں میں رونقیں عروج پر

author img

By

Published : Apr 22, 2023, 9:07 AM IST

بھوپال میں عید کے موقع پر بازار گلزار ہیں۔ بھوپال کے سبھی مارکیٹ کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ وہیں خریدار سے پریشان بھی نظر آ رہے ہیں۔

بھوپال کے بازاروں میں رونقیں عروج پر
بھوپال کے بازاروں میں رونقیں عروج پر
بھوپال کے بازاروں میں رونقیں عروج پر

بھوپال: ماہ رمضان المبارک کے اخیر عشرہ میں مسلمان عبادات میں مشغول ہوکر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے طلب گار رہتے ہیں۔ نماز، روزہ، زکوة سمیت دیگر عبادات کے ذریعہ مسلمان اللہ رب العزت کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مسلمان عید کی آمد پر بازاروں کا طرف رخ کرتے ہیں۔ شوال کا چاند نظر آنے کے بعد اور عید کے موقع پر خاص طور سے بازار میں لوگوں کا ہجوم بڑھ جاتا ہے اور رونقیں دوبالا ہوجاتی ہیں۔

دکانداروں سے جب عید کی خریداری کے تعلق سے بات کی گئی تو دکانداروں نے کہا کہ پچھلے تین رمضان بازاروں میں کورونا وبا کے سبب بالکل بھی رونق نہیں تھی۔ لوگ ڈرے سہمے نظر آ رہے تھے۔ دوکاندار کہتے ہیں کی اس سال لوگ کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ کپڑے، جوتے، گھروں کو سجانے کے سامان کے ساتھ لوگ طرح طرح کی خریداری کرتے نظر آ رہے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس بار بھی بازار میں مہنگائی صاف نظر آرہی ہے، لوگ خریداری تو کر رہے ہیں لیکن بہت سوچ سمجھ کر خریداری کی جارہی ہے۔ دارالحکومت بھوپال کے دکانداروں کے مطابق بازار میں اچھی خاصی رونق تو نظر آ رہی ہیں، لوگ سبھی طرح کے سامان خرید بھی رہے ہیں۔ لیکن بات اگر مہنگائی کی جائے تو بازاروں میں مہنگائی صاف نظر آ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Eid ul Fitr 2023 عیدالفطر انعام و اکرام کا دن
واضح رہے کہ بھوپال میں کچھ بازار ایسے ہے جہاں پر لوگوں کو اپنی پسند کے مطابق سبھی طرح کے سامان آسانی سے مل جاتے ہیں۔ ان بازاروں میں گھروں کو سجانے کی اشیاء ہو یا پھر عید سے جڑے سامان، ان بازاروں میں سستی قیمتوں پر مل جاتے ہیں یہی وجہ ہے کی یہاں سبھی طبقات کے لوگ سامان خریدتے نظر آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.